‫‫کیٹیگری‬ :
25 July 2017 - 23:55
News ID: 429177
فونت
حجت الاسلام مرزا یوسف حسین:
احتجاجی اجتماع سے خطاب کے دوران پاکستان معروف عالم دین نے کہا کہ حکمران ٹولہ دہشت گردوں کی پشت پناہی کر رہا ہے جس کی وجہ سے قاتل درندے جب اور جہاں چاہتے ہیں بے گناہوں کو خون میں نہلا دیتے ہیں، پاکستان میں بسنے والے تمام طبقات دہشت گردی سے پریشان ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ یہاں امن قائم ہو۔
حجت الاسلام مرزا یوسف حسین

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس علمائے شیعہ پاکستان کے مرکزی صدر علامہ مرزا یوسف حسین نے کہا ہے کہ لاہور، کراچی اور دیگر مقامات پر ہونیوالے خودکش حملے قابل مذمت ہیں، دہشت گرد ٹولہ ان اوچھے ہتھکنڈوں سے پاکستانی عوام کے حوصلوں کو پست نہیں کرسکتا۔ یہ بات انہوں نے ناظم آباد میں منعقدہ احتجاجی اجتماع سے خطاب کے دوران کہی۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکمران ٹولہ دہشت گردوں کی پشت پناہی کر رہا ہے جس کی وجہ سے قاتل درندے جب اور جہاں چاہتے ہیں بے گناہوں کو خون میں نہلا دیتے ہیں، پاکستان میں بسنے والے تمام طبقات دہشت گردی سے پریشان ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ یہاں پر امن قائم ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں ایسے عناصر کی سرکوبی کریں جو نفرتوں کا پرچار کرکے دہشت گردی کے کلچر کو فروغ دے رہے ہیں، کیونکہ یہی وہ عناصر ہیں جو ملک میں فرقہ واریت، تعصبات اور خانہ جنگی کا بیج بو رہے ہیں، اگر بروقت ان کے خلاف کاروائی نہ کی گئی تو قوم و ملت مزید نقصان سے ہمکنار ہوگی، لہٰذا ہمیں اس کے سدباب کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنے ہونگے۔ /۹۸۹/ ف۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬