![روس کا پرچم](/Original/1396/02/06/IMG15060406.jpg)
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، روسی پارلیمنٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے چیئرمین لیونیڈ سلوتسکی کا کہنا ہے کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ پابندیوں میں اضافے سے روس اور امریکہ کے درمیان تعلقات کی بہتری کا امکان کمزور ہوگا اور مستقبل میں دونوں ملکوں کے تعلقات مزید پیچیدہ شکل اختیار کرجائیں گے۔
مذکورہ روسی عہدیدار نے کہا کہ سفارتی کوششوں کے ذریعے ماسکو واشنگٹن تعلقات کی بہتری کا امکان اپنی آخری حدوں کو پہنچ گیا ہے بلکہ زیرو پوائنٹ پر پہنچ چکا ہے۔
ایک سینیئر روسی سینیٹر نے بھی خبردار کیا ہے کہ اگر امریکی صدر نے روس کے خلاف پابندیوں کے نئے بل پر دستخط کیے تو، ماسکو اس کا ٹھوس جواب دے گا۔
روسی سینیٹ کے عالمی امور کمیشن کے نائب چیئرمین ولادی میر گباروف نے بھی بدھ کے روز کہا ہے کہ نئی پابندیاں عائد کی جانے کی صورت میں روس بھی امریکہ کے خلاف پابندیوں کے نئے پیکج کا اعلان کرے گا۔/۹۸۸/ ن۹۴۰