06 August 2017 - 23:21
News ID: 429361
فونت
حجت الاسلام والمسلمین علی معلمی :
خبرگان رہبری کونسل کے نمائندہ نے اس بیان کے ساتھ کہ انسانیت کے خلاف امریکا کے جرائم ختم نہیں ہونے والے ہیں بیان کیا : دنیا کے کسی بھی گوشہ و کنار میں جنگ و خون خرابہ ہوتا ہے اس بحران میں ایک طرف امریکا کا ہاتھ ہوتا ہے ۔
حجت الاسلام والمسلمین علی معلمی

 

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق خبرگان رہبری کونسل کے مازندران کے نمائندہ حجت الاسلام والمسلمین علی معلمی نے قائم شہر میں منعقدہ تقریب میں امریکا کی طرف سے ایرانی قوم کے ساتھ وعدہ خلافی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بیان کیا : امریکی حالیہ ۳۸ سال میں جتنا بھی اس کے اختیار و بس میں تھا اسلامی جمہوریہ اسلامی حکومت کو ختم کرنے کی ناپاک و ناکام کوشش کی ۔

قائم شہر کے امام جمعہ نے اس بیان کے ساتھ کہ امریکیوں پر اعتماد کرنا نہایت سادہ لوحی و غیر اصولی اقدام ہے وضاحت کی : امریکا ایرانی قوم کا پہلے درجہ کا دشمن ہے اور انقلاب اسلامی کو نقصان پہوچانے میں کسی بھی طرح کی کوتاہی نہیں کرے گا ۔

خبرگان رہبری کونسل کے مازندران کے نمائندہ نے اس تاکید کے ساتھ کہ امریکہ نے حالیہ تین عشرے میں ہر طرح کی سازش اور اپنی تمام کوششیں کی تا کہ اسلامی انقلاب کو نقصان پہوچا سکے بیان کیا : لیکن ایرانی قوم کی بصیرت و بیداری نے انقلاب کے دشمنوں کی سازش و منصوبہ کو ناکام کر دیا ہے ۔

حجت الاسلام والمسلمین معلمی نے اس بیان کے ساتھ کہ ایرانی قوم امریکی حکام پر کسی بھی صورت میں یقین نہیں کرتے ہیں وضاحت کی : امریکی حکام نے ثابت کر دی ہے کہ وہ کسی بھی بین الاقوامی معاہدے پر عمل پیرا نہیں ہیں اور تمام قوموں کے ساتھ کوشش کی ہے کہ جو ان کے مفاد میں ہو عمل کرے اور اپنی منفعت حاصل کرے ۔

شہر قائم کے امام جمعہ نے نئی امریکی حکومت کی طرف سے جوہری معاہدے کو توڑنے کی تمام کوشش کی جانے کے مسئلہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اس بیان کے ساتھ کہ امریکی یہاں تک کہ ایک روز بھی اس بین الاقوامی معاہدے پر عمل کرنے پر پابند نہیں تھا ، بیان کیا : ان لوگوں نے یہاں تک کہ اس معاہدے پر دستخط کرنے کے بعد بھی اسلامی جمہوریہ ایران پر مختلف بہانہ سے پابندی لگائی ہے ۔

خبرگان رہبری کونسل کے مازندران کے نمائندہ نے اس بیان کے ساتھ کہ افسوس کی بات ہے کہ ملک کے بعض حکام کو ابھی تک یقین نہیں ہوا ہے کہ جوہری معاہدے پر عمل نہیں ہو رہا ہے اور اسی طرح یقین رکھتے ہیں کہ ان کی سازش کو بیان کیا جائے تو مسئلہ حل ہو جائے گا اور مزید مشکل پیدا نہیں ہوگی کہا : لیکن مشخص ہو چکا ہے اس معاہدے سے ہم لوگوں کو کوئی فائدہ نہیں پہونچا ہے بلکہ دشمن کو گستاخ کر دیا ہے ایران کے اقتدار میں کمی کا سبب ہوا ہے ۔

حجت الاسلام والمسلمین معلمی نے اپنی گفت و گو کو جاری رکھتے ہوئے بیان کیا : وہ حکام جو اس معاہدے کے سلسلہ میں گفت گو کر رہے تھے اور جوہری معاہدے کو فتح‌الفتوح جانتے تھے اور اس کو تاریخی معاہدہ جانتے تھے اب جان گئے ہیں کہ یہ معاہدہ سراب کے علاوہ کچھ نہیں تھا ۔ /۹۸۹/ف۹۳۰/ک ۵۵۷/ 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬