رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تشخیص مصلحت نظام کونسل کے اسٹریٹیجک اسٹڈیز سینٹر کے سربراہ ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے سنیچر کو تہران میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران ، مشترکہ جامع ایکشن پلان کے ایک رکن کی حیثیت سے ایٹمی سمجھوتے کے سلسلے میں امریکہ کی خلاف ورزیوں پر معترض ہے۔
انہوں نے ایران کے سلسلے میں کویت حکومت کے حالیہ اقدامات کے بارے میں کہا کہ کویت کی حکومت اور قوم کی مصلحت میں یہی ہے کہ وہ ایران کے ساتھ اپنے تعلقات کو اچھی ہمسائیگی کی بنیاد پر قائم کرے اور سعودی ، امریکی اور صیہونی دباؤ میں اپنے قومی مفادات کو بھینٹ نہ چڑھائے۔
کویت کی وزارت خارجہ نے العبدلی گروہ کا تعلق ایران سے بتاتے ہوئے بیس جولائی کو کویت میں اسلامی جمہوریہ ایران کا سفارتی عملہ کم کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران پہلے ہی ایسے کسی گروپ کے ساتھ رابطوں کی سختی کے ساتھ تردید کرچکا ہے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰