24 July 2017 - 12:57
News ID: 429152
فونت
یمن میں وبائی امراض کے شکار مریضوں کی تعداد میں دن بدن تشویشناک حد تک اضافہ ہو رہا ہے۔
یمن

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عالمی امدادی ادارے ریڈ کراس نے خبردار کیا ہے کہ رواں سال کے آخر تک 6 لاکھ یمنی وبا کا شکار ہوجائیں گے۔

ریڈکراس کی حالیہ رپورٹ کے مطابق رواں سال دسمبر تک ہر 45 یمنیوں میں سے 1 وبائی مرض میں مبتلا ہو چکا ہوگا۔

یمن پر آل سعود کی یلغار کے سبب یہاں کی عام زندگی بری طرح متاثر ہوگئی ہے اور اس ملک کی طبی سہولتیں تباہ و برباد ہو گئی ہیں۔

ریڈکراس اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مطابق تاحال تین لاکھ ستر ہزار سے زائد یمنی وبائی امراض کا شکار ہو چکے ہیں اور اپریل 2017 سے لیکر اب تک 1800 سے زائد افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ایک سال کے دوران دوسری مرتبہ یمن میں کوئی موذی مرض پھیلا ہے۔

یمن پر سعودی عرب کی گذشتہ دو سال کی جارحیت میں اب تک 8 ہزار سے زائد افراد شہید اور44500 سے زیادہ افراد زخمی اور لاکھوں متاثر ہوئے ہیں۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬