رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجمع علماء و طلاب ھند حوزہ علمیہ قم ایران نے اپنے صادر کردہ مذمتی بیانیہ میں مظفر پور بہا٘ر میں وقف بورڈ کے حامیوں پر بہار ہولیس کی بربریت کی پرزور مذمت کی ۔
اس بیانیہ کا تفصیلی متن مندرجہ ذیل ہے :
بسم اللہ الرحمن الرحیم
وَسَيَعلَمُ الَّذينَ ظَلَموا أَيَّ مُنقَلَبٍ يَنقَلِبونَ سورہ مبارکہ شعراء آیت ۲۲۷
قال الامام علی علیہ الاسلام : یوم المظلوم علی الظالم اشد من یوم الظالم علی المظلوم ۔ نھج البلاغۃ ، حكمت ٢٣٨
۲۱ جولائی ۲۰۱۷ عیسوی کو نماز جمعہ کے بعد شھر مظفرپور کے شیعہ دینی رہنما حجت الاسلام و المسلمین سید محمد کاظم شبیب زید عزّہ کی قیادت میں وقف خوری کے خلاف ہونے والے مظاھرے میں شریک مومنین پر پولیس کی بربریت اور لاٹھی چارج جو متعدد زن و مرد اور بچوں از جملہ حجت الاسلام و المسلمین سید محمد کاظم شبیب زید عزّہ کے زخمی ہونے کا سبب بنی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ۔
مجمع علماء و طلاب قم ، بہار پولیس کی جانب سے وقف خور مافیاؤں کی حمایت اور سنت حسنہ وقف کے حقیقی محافظوں اور احیاء گروں کا سرکچلنے کی سیاست اپنانے کا حکومت بہار کو براہ راست ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے علماء کی توھین سے باز رہنے ، پولیس افسران کے ساتھ سخت کارروائی ، وقف خوروں کے محاکمے اور وقف کی بخوبی حفاظت ، گرفتار شدہ مومنین کو با عزت بری کئے جانے نیز حجت الاسلام و المسلمین سید محمد کاظم شبیب زید عزّہ سے رسمی معافی مانگنے کی طلبگار ہیں ۔
22 جولائی 2017
مجمع علماء و طلاب ھند
حوزہ علمیہ قم ایران
/۹۸۸/ ن۹۲۲/ ک۳۱۳