24 July 2017 - 13:03
News ID: 429154
فونت
حسین امیرعبداللهیان:
اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے بین الاقوامی امور کے خصوصی مشیر نے کہا ہے کہ ایران فلسطینی زخمیوں کے لئے صحرائی اسپتال قائم کرنے کے لئے آمادہ ہے۔
حسین امیر عبداللہیان

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے بین الاقوامی امور کے خصوصی مشیر حسین امیر عبداللہیان نے فلسطینی تنظیم جہاد اسلامی کے نمائندے ناصر ابو شریف سے ملاقات میں کہا ہے کہ ایران فلسطینی زخمیوں کے لئے صحرائی اسپتال قائم کرنے کے لئے آمادہ ہے۔

امیر عبداللہیان نے اس ملاقات میں مسجد الاقصی پر اسرائيلی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کے وحشیانہ حملے میں درجنوں فلسطینی شہید اور زخمی ہوگئے ہیں اور عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ فلسطینیوں پر اسرائیلی مظآلم کو روکنے کے لئے اپنک ذمہ داری پوری کرے۔

انھوں نے کہا کہ ایران فلسطینی زخمیوں کے لئے طبی امداد فراہم کرنے اور صحرائی اسپتال قائم کرنے کے لئے آمادہ ہے۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬