24 July 2017 - 23:30
News ID: 429157
فونت
امریکی فوجی کمانڈر کا اعتراف:
امریکہ کے ایک فوجی کمانڈر نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ شام میں امریکی فوجیوں کا وجود غیر قانونی ہے۔
امریکن فوجی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی فوج کے آپریشنل کمانڈر جنرل ریمنڈ تھومس نے اتوار کے روز ریاست کلراڈو میں سیکورٹی کانفرنس میں کہا کہ شام میں امریکی فوجیوں کا وجود بین الاقوامی قوانین کے منافی ہے جبکہ اس ملک میں روس کے فوجیوں کا وجود حکومت شام کی درخواست کی بنا پر قانونی حیثیت رکھتا ہے۔

امریکہ کے اس فوجی کمانڈر نے کہا کہ شام میں امریکی فوجیوں کا وجود حکومت شام کی درخواست پر نہیں ہے اس لئے بین الاقوامی قوانین کے منافی ہے۔

جنرل تھومس نے کہا کہ اپنے قانونی وجود کی بنا پر روسی فوجی، شام میں امریکی فوجیوں کے لئے مسائل پیدا کر سکتے ہیں اور وہ شام سے امریکی فوجیوں کو نکال باہر کرنے کے لئے قانون سے استفادہ کر سکتے ہیں۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬