24 July 2017 - 23:39
News ID: 429161
فونت
حزب اللہ لبنان کی فوجی کمانڈ کے مطابق عرسال میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی اپنے آخری مراحل میں ہے اور عرسال کے ۹۰ فیصد علاقہ پر اسلامی مزاحمت کا قبضہ ہوگیا ہے۔
حزب اللہ لبنان

رسا نیوز ایجنسی کی النشرہ سے رپورٹ کے مطابق، حزب اللہ لبنان کی فوجی کمانڈ کے مطابق عرسال میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی اپنے آخری مراحل میں ہے اور عرسال کے 90 فیصد علاقہ پر اسلامی مزاحمت کا قبضہ ہوگیا ہے ۔

حزب اللہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عرسال میں موجود تمام دہشت گردوں سے کہا گيا ہے کہ وہ ہتھیار زمین پر رکھ کر فوری طور پر تسلیم ہوکر اپنی جان کی حفاظت کریں ۔

اطلاعات کے مطابق گذشتہ 4 دن سے وہابی دہشت گردوں کے خلاف شامی فورسز، حزب اللہ لبنان، اسلامی مزاحمت  اور لبنانی فوج کی مشترکہ کارروائی جاری ہے۔

القلمون میں واقع فلیطہ پہاڑی کو النصرہ فرنٹ کے دہشت گردوں  سے آزاد کرالیا گیا ہے ۔ حزب اللہ کے اہلکاروں نے اہم پہاڑیوں اور بلند چوٹیوں پر بھی قبضہ کرلیا ہے ۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬