25 July 2017 - 23:30
News ID: 429164
فونت
ڈاکٹر ولایتی:
بین الاقوامی امور میں رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے کہا ہے کہ ایران کو امریکی پابندیوں پر کوئی تشویش نہیں ہے۔
علی اکبر ولایتی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بین الاقوامی امور میں رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ امریکہ ، گذشتہ اڑتیس برس میں کبھی بھی اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ نیک نیتی سے پیش نہیں آیا ہے کہا کہ ایران کو امریکی پابندیوں کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔

ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے واشنگٹن کی جانب سے ایران اور روس کے خلاف نئی پابندیاں عائد کئے جانے کی کوششوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران، روس اور چین سمیت دنیا کے بہت سے ملکوں کے ساتھ تعمیری تعلقات اورخود اعتمادی کے ساتھ اپنے مسائل حل کر سکتا ہے۔

امریکی سینٹ نے پندرہ جون کو تہران اور ماسکو کے خلاف اپنے دشمنانہ اقدامات کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے خلاف نئی پابندیوں کے بل کو منظوری دی تاہم ریپبلکن پارٹی کی جانب سے اس بل میں شمالی کوریا کا نام شامل کئے جانے کے بعد ایوان نمائندگان میں اس بل پر ووٹنگ ملتوی ہوگئی۔ /۹۸۹/ ف۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬