01 August 2017 - 10:15
News ID: 429273
فونت
فلسطین کی تحریک حماس اور عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین نے اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے فلسطینی کاز اور قوم کی حمایت کی قدردانی کی ہے ۔
فلسطین

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس اور عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین  کے وفود نے بیروت میں بین الاقوامی امور میں ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے معاون خصوصی حسین امیر عبداللہیان سے ملاقات  کی۔

حماس اور عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین کے وفود کے سربراہان اسامہ حمدان اور علی برکہ نے اس ملاقات میں اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے ملت فلسطین اور فلسطینی اہداف کی حمایتوں کو سراہا اور کہا کہ فلسطین کی مکمل آزادی تک صیہونی حکومت کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔

حسین امیر عبداللہیان نے بھی اس ملاقات میں بیت المقدس کے حالیہ واقعات کی جانب اشارہ کیا اور کہا کہ فلسطینیوں کی استقامت مسجدالاقصی میں داخل ہونے کے لئے صیہونیوں کی نئی شرطوں سے پسپائی کا موجب بنی ۔

عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین  کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری ابواحمد فواد اور ان کے ہمراہ وفد نے بھی حسین امیر عبداللہیان سے ملاقات میں اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے فلسطینی استقامت کی حمایت کو موثر اور گرانقدر قرار دیا اور کہا کہ ایسے عالم میں جب علاقے کے بہت سے ممالک صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی کوشش کررہے ہیں، ایران غاصب صیہونی حکومت کے خلاف جد و جہد اور فلسطین کی آزادی کا پرچم اٹھائے ہوئے ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬