22 July 2017 - 23:22
News ID: 429129
فونت
مقبوضہ بیت المقدس کے مکینوں نےاسرائیلی جارحیت میں شہید ہونے والوں کی یاد اور مسجد الاقصی پر اسرائیلی حملوں پر احتجاج کے طور پر ایک دن کی عام ہڑتال کی۔
مقبوضہ فلسطین

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،  فلسطین انفار میشن سینٹر کی رپورٹ کے مطابق، مقبوضہ بیت المقدس کے شہریوں نے ہفتے کے روز مسجدالاقصی کے محاصرے کے خلاف احتجاج کیا اور اپنی دوکانیں اور کاروبار بند رکھا۔

دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ اسرائیل نے مقبوضہ بیت المقدس اور دیگر علاقوں میں فلسطینیوں کے ساتھ جھڑپوں میں شدت آنے کے خوف سے صیہونی فوجیوں کو تیار رہنے کا حکم دیا ہے۔جمعے کے روز مقبوضہ بیت المقدس اور مغربی کنارے کے دیگر علاقوں میں، مسجد الاقصی کی بے حرمتی اور الیکٹرانک گیٹ نصب کیے جانے کے خلاف مظاہرہ کرنے والے فلسطینیوں پر اسرائیل فوجیوں کے وحشیانہ حملے میں چار فلسطینی شہید اور چار سو دیگر زخمی ہوگئے تھے۔

صیہونی حکام نے فلسطینیوں کے احتجاج میں شدت کے پیش نظر، مقبوضہ بیت المقدس اور مسجد الاقصی کے اطراف میں بڑی تعداد میں اسرائیلی فوجیوں اور سیکورٹی اہلکاروں کو تعینات کر رکھا ہے۔

دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ جمعے اور ہفتے کی درمیانی شب میں ایک فلسطینی نوجوان نے مشرقی رام اللہ میں حلمیش ٹاؤن میں چاقو سے حملہ کرکے تین صیہونی فوجیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے اور خود بھی صیہونی فوجیوں کی فائرنگ کا نشانہ بن کر شہید ہوگیا۔

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے رام اللہ میں فلسطینی نوجوان کی شہادت پسندانہ کارروائی کی حمایت کرتے ہوئے اسے اسرائیل کے نسل پرستانہ اور انتہا پسندانہ اقدامات کے خلاف فلسطینیوں کا فطری ردعمل قرار دیا ہے۔

درایں اثنا فلسطینی مجاہد تنظیموں، القسام بریگیڈ، سرایا القدس بریگیڈ اور العاصفہ بریگیڈ نے اپنے بیانات میں اسرائیل کو سخت متنبہ کیا ہے۔مذکورہ تنظیموں کے بیانات میں آیا ہے کہ اگر اسرائیل نے مسجد الاقصی کے داخلی راستوں پر الیکٹرانک گیٹ نصب کرنے کا سلسلہ بند نہ کیا گیا تو اس کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬