24 July 2017 - 12:53
News ID: 429149
فونت
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں خودکش کار بم دھماکے کے نتیجے میں ۲۴ افراد جاں بحق جبکہ ۴۰ سے زیادہ زخمی ہوگئے۔
بم دھماکہ

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، افغان وزارت داخلہ کے ترجمان کے مطابق خودکش کار بم دھماکا نائب سی ای او محمد محقق کی رہائشگاہ کے نزدیک ہوا جس میں اب تک 24 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ یہ کار بم دھماکہ شیعہ نشین علاقے میں آج صبح ہوا اور اس میں اب تک بیالیس افراد کے زخمی ہونے کی خبریں ملی ہیں جبکہ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔

ذرائع کے مطابق دھماکے کے بعد آسمان پر دھوئیں کے گہرے سیاہ بادل چھا گئے۔ امدادی ٹیموں اور ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کردیں ، زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

سیکورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ فوری طور پر کسی گروپ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ افغانستان میں سیکیورٹی کے اداروں نے فی الحال صرف یہ کہا ہے کہ یہ کار بم دھماکہ خود کش تھا تاہم وہ اس میں استعمال کیے گئے بارودی مواد کی قسم اور مقدار کے بارے میں جاننے کےلیے تفتیش کررہے ہیں۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬