‫‫کیٹیگری‬ :
30 July 2017 - 18:18
News ID: 429252
فونت
روضہ امام رضا علیہ السلام کے متولی نے گذشتہ روز مسجد الاقصی و فلسطین کے مظلوم مسلمانوں پر صیہونیوں کی طرف سے حملہ کے رد عمل میں پیغام صادر کیا ۔
حجت‌الاسلام والمسلمین سید ابراهیم رئیسی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روضہ امام رضا علیہ السلام کے متولی حجت‌الاسلام والمسلمین سید ابراهیم رئیسی نے گذشتہ روز مسجد الاقصی و فلسطین کے مظلوم مسلمانوں پر صیہونیوں کی طرف سے حملہ کے رد عمل میں پیغام صادر کیا ۔

اس بیانیہ کا متن مدرجہ ذیل ہے:

’’سُبْحَانَ الَّذِی أَسْرَى بِعَبْدِهِ لَیْلاً مِّنَ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ إِلَى الْمَسْجِدِ الأَقْصَى الَّذِی بَارَکْنَا حَوْلَهُ لِنُرِیَهُ مِنْ آیَاتِنَا إِنَّهُ هُوَ السَّمِیعُ البَصِیرُ‘‘

مسجد الاقصی کے حریم مقدس پر غاصب صہیونی حکومت کی جارحیت اور بہت زیادہ پابندیوں اور سیکورٹی گیٹس اور ان پر اسلحے کے ساتھ فوجیوں کی تعیناتی جوکہ فلسطین کے غیرت مند جوانوں کی استقامت سے مواجہ ہوئی ان صہیونیوں کے عجز اور ناتوانی کا ثبوت ہے۔

یہ اقدامات جو کہ یھودی سازی قدس تعمیراتی پروجیک کے لئے انجام دیئے گئے ہرگزاپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہوں گے اورصہیونی حکمران مسلمانوں کی قدس شریف سے جدائی کے خواب و خیال کو اپنے ساتھ قبر میں لے جائیں گے۔

موجودہ شرائط میں فلسطینی جوانوں کی استقامت واقعا قابل ستائش ہے جو کہ جاری ہے تمام حکومتوں، اداروں، بین الاقوامی تنظیموں، گرپوں اور صاحب اقتدار افراد اور شخصیات پر قدس کی آزادی کے اھداف کی حمایت لازم و ضروری ہے ۔ خطے میں مغرب کی طرف سے اقتدار پر لائی گئی حکومتیں جو کہ اپنی خاموشی سے صہیونی حکومت کے لئے جارحیت اور جنایات  کا زمینہ فراہم کر رہے ہیں جان لیں کہ جلد ہی یہ تجاوازات اور جنایات خود ان کے اپنے دامن سے لپٹیں گے اور وہ ان صہیونی تجاوزات اور جنایات کے تبعات اور اثرات سے اپنے آپ کو رہائی نہیں دلا پائے نگے ۔

ایرانی قوم ان سخت شرائط میں گذشتہ کی طرح بین الاقوامی اور علاقائی شرائط کو سمجھتے ہوئے حضرت امام خمینی(رہ) اور قائد انقلاب اسلامی کے بیانات کی پیروری کرتے ہوئے اپنے فلسطینی بہنوں اور بھائیوں کے ساتھ کھڑے رہیں گے اور فلسطینیوں کے تمامی زمین کے حصول کے اھداف پر تاکید کرتے رہے ہیں گے اور فلسطین کے مسئلے کو عالم اسلام کے اہم اور اولین ترجیح والے  مسائل سے خارج نہیں ہونے دیں گے۔

فلسطینوں کی استقامت اور ان کے نئے جوش و جذبے جوکہ صہیونیوں کی ان نئی جنایات کی وجہ سے ابھرے ہیں انشاء اللہ صہیونی حکومت کو نابود کر دیں گے۔ خوش قسمتی سے فلسطینی مقاوم گروپوں کے اتحاد و یکجہتی کی وجہ سےصہیونی حکومت جلد از جلد از صفحہ ہستی نابود ہو گی۔

فرزند رسول (ص) کے نورانی اور مقدس روضے کے جوار میں میں اپنے ہاتھوں کودعا کے لئے بلند کرتا ہوں اور خداوند متعال سے دعا کرتا ہوں کہ انشاء اللہ جلد ہی گذشتہ کئی سالوں سے فلسطین اور لبنان کے مسلمانوں اورخطے میں بسنے والے افراد پر ہونے والے صہیونی مظالم ختم ہو جائیں اور خرمشہر، حلب اور موصل کی طرح قدس شریف بھی آزاد ہو جائے ۔ /۹۸۹/ف۹۳۰/ک۵۱۳/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬