04 August 2017 - 23:50
News ID: 429286
فونت
حجت الاسلام والمسلمین انصاریان:
قرآن کریم کے مفسر نے کہا : فقہا کو چاہیئے کہ دین کو اچھی طرح لوگوں تک پہچنوائیں کیوںکہ اگر دین کی زیبائی لوگوں کے لئے واضح ہو جائے تو ہر شخص اپنے نفس کی وسعت کے مطابق فائدہ پہوچانے کی بنیاد ہونگے ۔
حجت الاسلام والمسلمین انصاریان

رسا نیوز ایجنسی کے اصفہان رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حوزہ علمیہ کے مشہور و معروف استاد و مبلغ حجت الاسلام والمسلمین شیخ حسین انصاریان نے هیأت بیت الاحزان کی طرف سے منعقدہ تقریب میں تقریر کرتے ہوئے کہا : دین خداوند عالم کا بہترین مخلوق ہے ۔

انہوں نے اپنی گفت و گو میں سب سے پہلے ہمارے آٹھویں امام حضرت علی ابن موسی الرضا علیہ السلام کی روز ولادت کی مناسبت سے سب لوگوں کی خدمت میں مبارک باد پیش کی اور وضاحت کی : امام رضا علیہ السلام آئمہ ہدایت میں سے ہیں کہ بشریت کو تکامل کی طرف جو خداوند عالم نے خلقت کا مقصد بیان کیا ہے اس کی طرف ہدایت کرتے ہیں ؛ لوگوں کو امام سے ہدایت پانے کے لئے دین کو سمجھنا چاہیئے اور اس کی سازندگی کا درک کرنا چاہیئے ۔

حجت الاسلام والمسلمین انصاریان نے بیان کیا : ایک شخص امام جعفری صادق علیہ السلام کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کی ، وہ آیت جو حضرت عیسی (ع) کی زبان سے بیان ہوا ہے اس کے حصے میں پایا جاتا ہے کہ حضرت عیسی (ع) فرماتے ہیں خداوند نے مجھ کو مبارک قرار دیا ہے ، آپ مجھے وضاحت کریں کہ مبارک ہونے کا کیا معنی ہے ، امام جعفری صادق علیہ السلام نے مختصر جواب میں اس شخص کو فرمایا ، حضرت عیسی (ع) نفّاع تھے یعنی بہت زیادہ فائدہ پہوچانےکے معنی میں ہے ۔

قرآن کریم کے مفسر نے بیان کیا : فقہ لغت میں درک و فہم کے معنی میں ہے اور فقیہ اس شخص کو کہتے ہیں کہ جو شخص دینی درک و فہم اعلی درجہ پر رکھتا ہو ؛ فقہا کے ذریعہ دین کو لوگوں تک صحیح سے پہچوایا جانا چاہیئے کیونکہ اگر دین کی زیبائی لوگوں کے لئے روشن ہو جائے تو ہر شخص اپنے نفس کے وسعت کے مطابق لوگوں کو فائدہ پہوچائے کی کوشش کرے نگے ۔

حوزہ علمیہ میں اخلاق کے استاد نے اس بیان کے ساتھ کہ اگر انسان نیکی و اچھائی کی بنیاد ہو تو اس سے عجیب آثار نشأت پائے نگے بیان کیا : بعض لوگ اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ انسان کا قلب پاک ہو اور انسان کا عمل اس کے باطن کی عکاسی نہیں کرتا ہے ؛ پاک قلب سے اگر نیک و اچھے عمل سرزد نہ ہوں تو اس سے کیا فائدہ ؛ انسان خداوند عالم اور لوگوں کی خدمت و بندگی کے لئے پیدا کیا گیا ہے اور جو قلب انسان کی اعلی مقاصد کو پورا نہیں کر سکتا انسان کو فائدہ نہیں پہوچا سکتا تو وہ حیوانی قلب ہے ۔

انہوں نے امام جعفر صادق علیہ السلام سے ایک رویت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا ، خداوند عالم اپنے تخلیق کی دریا میں دین سے بہتر مخلوق نہیں رکھتا بیان کیا : خداوند عالم قرآن کریم کی آیت میں فرماتا ہے ، وہ انسان جس کے لئے دوزخ کا حکم جاری ہوا ہے اگر پوری دنیا اور وہ چیز جو دنیا میں ہے دوزخ سے نجات کے لئے دے دے تب بھی اس کی خواہش پوری نہیں ہوگی ؛ اس آیت سے مشخص ہوتا ہے دین کی دنیا سے قیمت اور وہ چیز جو دنیا میں ہے اس سے زیادہ اہمیت رکھتا ہے ۔

حجت الاسلام والمسلمین انصاریان نے اپنی گفت و گو کے آختمام میں بیان کیا : امام رضا علیہ السلام اس چیز کے عاشق ہیں کہ لوگ فائدہ پہوچانے والے ہوں کیوںکہ وہ پسند کرتے ہیں کہ خداوند عالم کے بندے بہشت میں جائیں اور جہنم کی آگ سے محفوظ رہیں ۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۶۴۷/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬