رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، سرزمین ایران کے معروف استاد حجت الاسلام سید محمد باقر علوی تهرانی نے گذشتہ شب یوم ولادت امام رضا علیہ السلام کی موقع پر ایران کی ٹی وی کے تیسرے چائنل سے کاظمین عراق سے براہ راست نشر ہونے والے پروگرام میں امام هشتم علی بن موسی الرضا(ع) کے لقب « رئوف » کی تشریح کرتے ہوئے کہا: رئوف کا مادہ رأفت ہے ، رأفت اور رحمت کے ایک ہی معنی ہیں ۔
انہوں نے مزید کہا : بظاھر دونوں کلمات کے معنی مھربانی کے ہیں ، مگر لفظ رأفت رحمت سے ذرا مختلف ہے ، اس کا پہلا فرق یہ ہے کہ رئوف کے معنی بہت زیادہ مھربانی کے ہیں اور دوسرے رئوف گرفتار انسانوں کے حق میں مہربانی کرنے کے ہیں اور تیسرے یہ کہ رئوف انسان کی مھربانی میں منفی اور ضرر رساں گوشہ نہیں پایا جاتا ۔
سرزمین ایران کے مشھور استاد نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ کبھی مہربانی سختیوں اور مشکلات سے روبرو ہوتی ہے کہا: کبھی ڈاکٹر یہ فیصلہ کرتا ہے انسان کے زندہ رہنے کے لئے اس کے بدن کا کوئی حصہ کاٹ دے ، اس کا یہ عمل انسان کے حق میں مہربانی شمار کیا جاتا ہے مگر ناخوشایند عمل ہے ۔
انہوں نے مزید کہا: مگر رئوف وہ ہے جس کی مہربانی میں کوئی ناخوشایند عمل نہ ہو، ہمیں یہ جاننا ضروری ہے کہ ہم امام رضا(ع) سے کیا مانگیں اور کون سی دعا کریں ، امام بالاترین کام اور کرامتیں انجام دے سکتے ہیں معمولی اور سامنے کی چیزوں کی ان کی نگاہ میں کوئی اہمیت و حیثیت نہیں ہے ۔
حجت الاسلام علوی تهرانی نے بیان کیا: امام رضا(ع) خدا کے اذن سے انسانوں کی سخت ترین اور دشوار ترین ضرورتوں کو پورا کرسکتے ہیں ، جیسا کہ سوره هود 114 ویں آیت میں آیا ہے کہ نیکیاں ، برائیوں کو دور کردیتی ہیں ، گناہوں سے پاک ہونے کا طریقہ نیکیوں کا انجام دہی ہے ۔
انہوں نے بیان کیا: پیغمبر اسلام(ص) نے فرمایا کہ میرے جگر کا ٹکڑا خراسان میں دفن ہوگا ، کوئی بھی غم دیدہ انسان نہ ہوگا جس کا غم اس کی زیارت کے بعد رفع نہ ہوجائے گا اور کوئی بھی گناہ گار نہ ہوگا جس کی گناہیں اس کی زیارت کے بعد نہ بخشی جائیں ۔
سرزمین ایران کے مشھور استاد نے یاد دہانی کی: امام ھشتم علی بن موسی الرضا(ع) کی زیارت، گناہوں کو دھودیتی ہے ، اهل بیت(ع) کی مودت و محبت انسان کے لئے ضروری ہے ، بعض روایات کے مطابق حضرت امام رضا(ع) کی زیارت حضرت سید الشهدا علیہ السلام کی زیارت سے افضل ہے ، چونکہ حضرت سید الشهدا امام حسین علیہ السلام کی زیارت شیعوں کے تمام فرقے کرتے ہیں مگر حضرت امام رضا(ع) کی زیارت فقط و فقط شیعہ ۱۲ امامی ہی کرتے ہیں ۔
انہوں نے ان ایام کو زیارت امام رضا(ع) کے مخصوص ایام بتائے اور کہا: شاید مخصوص ایام میں حضرت کی زیارت کا مخصوص ثواب ہو اور ایک احتمال یہ ہے کہ چوں کے ذیقعده کے آخری ایام میں آپ کی شھادت کا احتمال موجود ہے یہ ایام آپ کی زیارت کے مخصوص ایام بتائے گئے ہیں ، امام رضا علیہ السلام کی ایک زیارت ھزار حج اور عمرہ کے برابر ہے ۔
حجت الاسلام علوی تهرانی نے یہ بیان کرتے ہوئے انسانوں کو امام رضا علیہ السلام پر بھروسہ کرنا چاہئے کہا: خدا و پیغمبر اور اهل بیت رسول (ع) کا امتحان بے سود ہے ، ایسے انسان کی حاجتیں پوری نہیں ہوتیں چوں کہ اس نے ان بزرگواروں پراعتماد و بھروسہ نہیں کیا ہے ۔ /۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۶۵۶