02 August 2017 - 23:41
News ID: 429299
فونت
سعودی عرب کے فوجیوں نے العوامیہ شہر میں اپنی جارحانہ کارروائیاں جاری رکھتے ہوئۓ لوگوں کے گھروں پر گولہ باری کی جس کے نتیجے میں پانچ افراد شہید ہوگئے جبکہ لوگوں کے ساتھ جھڑپوں میں دوسیکورٹی اہلکار بھی مارے گئے ہیں ۔
العوامیہ سعودیہ

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سعودی فوجیوں نے بدھ کو ایک بار پھر مشرقی سعودی عرب کے شیعہ علاقے العوامیہ پر حملہ کیا اور گھروں پر گولہ باری کی- سعودی فوجیوں نے امدادی کارکنوں اور ریڈ کریسنٹ کی گاڑیوں کو بھی شہر میں جانے کی اجازت نہیں دی - سعودی فوجی العوامیہ کے لوگوں سے شہر چھوڑنے کا مطالبہ کررہے ہیں -

سعودی فوجیوں نے دھمکی دی ہے کہ اگر وہ شہر سے باہر نہیں نکلے تو ان کا انجام موت کے سوا کچھ نہیں ہوگا- العوامیہ میں ٹیلی فون اور انٹرنیٹ کی لائنیں کاٹ دی گئی ہیں اور باہر کی دنیا سے ان کا رابطہ پوری طرح منقطع ہوگیا ہے - اس درمیان شہریوں اور سیکورٹی اہلکاروں کے درمیان جھڑپوں میں سعودی عرب کے دو سیکورٹی اہلکاروں کے مارے جانے کی بھی خبریں ملی ہیں - /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬