سعودی عرب کی خواتین نے سخت گھٹن کے ماحول سے عاجز آکر اپنے انفرادی اور اجتماعی حقوق کی بحالی کا مطالبہ تیز کر دیا ہے ۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سعودیہ میں خواتین کے حقوق کے لئے کام کرنے والی شخصیتوں نے سعودی عرب میں خواتین کو ابتدائی ترین انفرادی و اجتماعی حقوق حاصل نہ ہونے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ سعودی خواتین کا ایک گروہ " میں اپنی سرپرست خود " نامی تحریک میں شامل ہوگیا ہے- اس سے پہلے بھی اس وقت برطانیہ میں مقیم منال الشریف نے جو سعودی خواتین کے حقوق کے حصول کے لئے کام کرتی ہیں اسٹریلیا کے ڈیلی میل کو انٹرویو دیتے ہوئے سعودی خواتین کی اپنے حقوق سے محرومی پر افسوس ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب میں خواتین کو ڈرائیونگ تک کرنے کی اجازت نہیں ہے- عالم اسلام میں سعودی عرب وہ واحد ملک ہے جہاں خواتین کو ڈرائیونگ کرنے کا حق حاصل نہیں ہے- /۹۸۸/ ن۹۴۰
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے