04 August 2017 - 14:39
News ID: 429321
فونت
حجت الاسلام و المسلمین راجہ ناصر عباس جعفری:
ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے سربراہ نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ۱۹۷۳ء کے آئین کے نفاذ کیلئے شہید علامہ عارف حسینی کی خدمات کو ہر سطح پر سراہا گیا۔ وہ بیرونی قوتیں جو وطن عزیز کو تفرقہ اور نفرت کی آگ میں جھونکنا چاہتی تھی ۔
حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفری

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی جنرل سیکریٹری حجت الاسلام و المسلمین راجہ ناصر عباس جعفری نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہداء کی تکریم و تعظیم کا درس اللہ تعالٰی اور انبیاء کرام کا سکھایا ہوا ہے۔ جو قوم شہیدوں کو فراموش کر بیٹھتی ہے، اسے ہمیشہ ناکامی دیکھنا پڑتی ہے۔ شہید علامہ عارف حسینی قوم کے باوفا اور جرات مند بیٹے تھے۔ انہوں نے ملک میں بسنے والے مختلف طبقوں کو ایک دوسرے کے قریب کیا۔

1973ء کے آئین کے نفاذ کے لئے شہید کی خدمات کو ہر سطح پر سراہا گیا۔ وہ بیرونی قوتیں جو وطن عزیز کو تفرقہ اور نفرت کی آگ میں جھونکنا چاہتی تھی، انہوں نے وطن عزیز میں موجود اپنے آلہ کاروں کے ذریعے قائد عارف حسینی کو شہید کرایا۔ 6 اگست کو شہید قائد کی 29ویں برسی کی تقریب شایان شان انداز میں منائی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ نون لیگ ایک موروثی جماعت ہے، جو صرف اقرباء پروری پر یقین رکھتی ہے۔ اس کا جمہوری روایات سے کوئی تعلق نہیں۔ پوری قوم سپریم کورٹ کے فیصلے کی مکمل طور پر حمایت کرتی ہے۔ ایک ایسا شخص جو کرپشن ثابت ہونے پر نااہل ہوگیا ہو، اسے ہیرو ثابت کرنے کی احمقانہ کوشش سے باز رہا جائے۔

علامہ ناصر عباس کا کہنا تھا کہ سرکاری ٹی وی سمیت دیگر ادارے کسی بھی نااہل شخص کو پروٹوکول دے کر عدالت عظمٰی کے فیصلے کی توہین کے مرتکب ہو رہے ہیں۔ ہمارے وزراء ریاست کی وفاداری کی بجائے مخصوص خاندان کی غلامی کر رہے ہیں۔ پاکستان میں داعش کے خطرات موجود ہیں۔ اس عالمی دہشت گرد تنظیم کی طرف سے دی جانے والی دھمکیوں کو ہلکا نہ لیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کی رپورٹ کو بھی منظر عام پر لایا جائے۔ بےگناہ انسانی جانوں کا قتل ناقابل معافی جرم ہے۔ ذمہ داران کے خلاف فوری کارروائی ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر اور گلگت کی عوام نے تحریک پاکستان میں غیر معمولی قربانیاں دی ہیں۔ وہاں کی عوام پاکستان کے ساتھ الحاق چاہتی ہے۔

نواز شریف کی نااہلی سے ان کا کوئی واسطہ نہیں۔ سی پیک کی تکمیل پاکستان کے استحکام اور ترقی کا رخ اس خطے کی طرف موڑنے میں معاون ثابت ہوگی۔ یہ منصوبہ دو ممالک کے درمیان معاہدہ ہے، شخصیات کے درمیان نہیں۔ نواز شریف کی سبکدوشی سی پیک پر قطعاََ اثرانداز نہیں ہوسکتی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عائشہ گلالئی کا ایشو بظاہر پلانٹڈ اور حکومت کی جوابی کارروائی نظر آتا ہے ۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰
 


 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬