04 August 2017 - 17:03
News ID: 429325
فونت
میانمار کی حکومت نے ملک کے مشرقی شہر یونگون کے ایک گاؤں میں ایک مسجد اور ایک دینی مدرسے کو بند کردیا ہے
میانمار

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، میانمار کے حکام نے مشرقی شہر یونگون کے گاؤں اوکان میں ایک مسجد اور ایک دینی مدرسے کو یہ کہتے ہوئے بند کردیا ہے کہ مسجد اور مدرسے کے لئے انتظامیہ سے اجازت نہیں لی گئی تھی  - سرکاری اعداد وشمار کے مطابق میانمار کی کل آبادی میں مسلمانوں کا تناسب چار فیصد ہے اور ان مسلمانوں میں بھی زیادہ تر کا تعلق روہنگیا مسلمانون سے ہے -

دوسری جانب اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی کے سکریٹری جنرل یوسف بن احمد العثیمین نے کہا ہے کہ میانمار کی حکومت کو چاہئے کہ وہ روہنگیا مسلمانوں کے حقوق کا احترام کرے - پچھلے کئی برسوں سے میانمار کے مغربی صوبے راخین میں روہنگیا مسلمانوں کو انتہا پسند بدھسٹوں اور سیکورٹی اہلکاروں کے ذریعے بے پناہ ظلم و ستم کا نشانہ بنایا جارہا ہے جس کے نتیجے میں ہزاروں روہنگیا مسلمان جاں بحق اور زخمی ہوگئے ہیں جبکہ لاکھوں کی تعداد میں روہنگیا مسلمان اپنے گھر بار چھوڑ کر پڑوسی ملکوں یا پھرسمندروں کا رخ کرنے پر مجبور ہوئے ہیں-/۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬