‫‫کیٹیگری‬ :
04 August 2017 - 16:57
News ID: 429324
فونت
آیت الله بشیر نجفی:
مرجع تقلید نجف اشرف نے جوانوں کو دشمن کی چالوں کے مقابل ہوشیاری و بیداری کی دعوت دی اور کہا کہ دشمن اپنی الحادی اور سامراجی افکار کو پھیلانے میں کوشاں ہیں ۔
آیت الله بشیر نجفی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراق کی مختلف یونیورسٹیز ، عوامی فورسز کے اہل کار اور صوبہ بابل عراق کے شیعوں نے مرجع تقلید نجف اشرف حضرت آیت الله شیخ بشیر نجفی سے ملاقات و گفتگو کی ۔

حضرت آیت الله نجفی نے اس ملاقات میں سیرت اهل بیت (ع) سے متمسک ہونے کی تاکید کی اور کہا: مسلمان ، حقیقی اور صحیح اسلام کو مکتب اهل بیت (ع) سے سیکھیں ۔

انہوں نے جوانوں کو تعلیم کی ترغیب دلائی اور کہا: جوان علم کے حصول میں مکمل سنجیدگی اور تلاش و کوشش اختیار کرتے ہوئے مختلف میدانوں میں عراق کی ترقی کا زمینہ فراہم کریں ۔

نجف اشرف کے اس مرجع تقلید نے جوانوں کو دشمن کی چالوں کے مقابل ہوشیاری و بیداری کی دعوت دی اور کہا: دشمن اسلام کے خلاف اپنی الحادی اور سامراجی خطرناک افکار کو پھیلا کر جواںوں کو خدا و دین سے دور کرنے میں کوشاں ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا: حوزه علمیہ نجف کے دروازے اسلام کے خلاف دشمنوں کے ہر قسم کے شبہات کے جوابات کیلئے کھلے ہوئے ہیں ۔

حضرت آیت الله نجفی نے کہا: ایسے زمانے میں کہ تکفیری اور اسلام دشمن عناصر ، اسلامی سرزمینوں میں فتنہ پروری اور قبائلی اختلافات کی آگ کو ہوا دینے میں مصروف ہیں ، مسلمانوں کو صلح و محبت اور مسالمت آمیز زندگی گزارنے کا پیغام پہونچانا چاہئے ۔

انہوں نے تاکید کی : علمائے اسلام کی ذمہ داری ہے کہ پوری توانائی کے ساتھ اس حقیقی اسلام کو جو سیره اهل بیت (ع) کا نچوڑ ہے عالم اسلام میں پھیلادیں ۔/۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۳۱۳

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬