02 August 2017 - 23:47
News ID: 429301
فونت
جنرل جزائری:
اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج نے کہا ہے کہ امریکا کواس کی بدزبانی کا جواب ضرور ملےگا ۔
مسعود جزائری

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،  اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیر جنرل مسعود جزائری نے کہا کہ امریکی حکام استقامتی محاذ کے مقابلے میں اپنی شکست کے بعد نازیبا اور توہین آمیزباتیں کررہے ہیں  -

انہوں نے کہا کہ علاقے میں امریکا کی جنگ پسندی کی حقیقت اور انجام یہ ہے کہ عراق اور شام میں اس کو مسلسل شکست ہورہی ہے اسی لئے وہ بوکھلا ہٹ کا شکار ہوکر استقامتی محاذ اور مدافعان حرم کے بارے میں توہین آمیز زبان استعمال کررہا ہے- ایران کی مسلح افواج کے ترجمان نے کہا کہ امریکا کو اس کی بدزبانی کا جواب ملے گا -

جنرل جزائری کا کہنا تھا کہ امریکا کے پاس اس کے سوا اور کوئی راستہ نہیں ہے کہ وہ علاقے سے باہر نکل جائے - واضح رہے کہ امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن نے استقامتی محاذ کی توہین کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام میں جو ایرانی ملیشیا لڑ رہی ہے اس کو فورا وہاں سے نکل جانا چاہئے -/۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬