‫‫کیٹیگری‬ :
12 August 2017 - 23:52
News ID: 429456
فونت
نجف اشرف کے امام جمعہ :
نجف اشرف کے امام جمعہ نے عالمی معاشرہ اور انسانی حقوق کی تنظیمیوں سے «العوامیہ» کے شیعوں کی مدد کرنے کی درخواست کی ۔
 حجت الاسلام سید صدر الدین قبانچی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نجف اشرف کے امام جمعہ حجت الاسلام سید صدر الدین قبانچی نے اس ھفتے نماز جمعہ کے خطبے میں جو حسینیہ فاطمہ کبری میں کثیر مومنین کی شرکت میں منعقد ہوا کہا: عراقی وزیر آعظم حیدر العبادی کی موافقت کے بعد 250 کیلومیٹر کا «حرین» علاقہ فوج ، پولیس ، عوامی فورس اور فضائیہ نے دھشت گرد داعش کے چنگل سے آزاد کرالیا ، عراقی فضائیہ نے داعش وہ تمام راستے جسے وہ اپنے افراد اور جنگی وسائل کے جابجا کرنے لئے استعمال کیا کرتے تھے منھدم کردیئے ۔

انہوں نے مزید کہا: عراق و اردن کے بارڈر «طریبل» کا کھل جانا داعش کی نابودی کی نشانی ہے ۔

نجف اشرف کے امام جمعہ نے تلعفر کے آزاد کرانے میں عوامی فورس کو انتقام جوئی کے بہانے روکنے پر جانے پر سخت عکس العمل کا اظھار کیا اور کہا: عوامی فورس کا اخلاق انتقام جوئی سے کہیں دور ہے کیوں کہ وہ اپنی جانفشانیوں کے ذریعہ تلعفر کے لوگوں کو آزاد کرنا چاہتے ہیں ۔

انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ ملک مکمل طور سے آئندہ الیکشن کے تیار ہورہا ہے کہا: ملت پارٹی بازی سے پرھیز کرتے ہوئے کہ اصلح افراد کو پارلیمںٹ ممبر چنیں ۔

حجت الاسلام قبانچی نے اپنے خطبے کے دوسرے حصے میں کہا: بعض پڑوسی ممالک کے وزرائے خارجہ کی عراق میں تشریف فرمائی عراق میں سیاسی ثبات اور عالمی میدان میں اس ملک کے اثر انداز ہونے کی نشانی ہے ۔

انہوں نے مزید کہا: 273 ممبر پارلیمنٹ ، وزراء اور نائب صدر جمھوریہ کے اثاثوں کی تفصیلات کے اعلان نہ کئے جانے سے عوام کے دلوں میں بدگمانیاں پیدا ہوئی ہیں اور اس کام نے مختلف شھبات پیدا کردئے ہیں ۔

حجت الاسلام قبانچی نے «العوامیہ» پر سعودی فورسز کی چڑھائی اور اس علاقے کی عوام کے قتل و لوٹ مار کی جانب اشارہ کیا اور کہا: عالمی معاشرہ اور انسانی حقوق کی تنظیمیں «العوامیہ» کے شیعوں کی مدد کریں ۔/۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۳۷۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬