‫‫کیٹیگری‬ :
14 August 2017 - 20:50
News ID: 429478
فونت
آیت الله علوی گرگانی:
حضرت آیت الله علوی گرگانی نے شیعہ فقہ کو عالمی معاشرہ تک پہونچانا طلاب کی ذمہ داری بتایا اور کہا: دنیا کی نگاہیں ہمارے علمی مراکز پر ٹکی ہیں لہذا ماہر مبلغین لوگوں کے جوابات دینے کے لئے میدان میں اتریں ۔
آیت الله علوی گرگانی

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی مشھد مقدس سے رپورٹ کے مطابق، مراجع تقلید قم میں سے حضرت آیت الله علوی گرگانی نے عالمی چائنل اجتہاد کے اہلکاروں اور ماہرین سے ملاقات میں یہ بیان کرتے ہوئے کہ حضرت امیرالمومنین علی(ع) اور اپ کے بچوں پر پوری تاریخ میں نہایت ظلم ہوا ہے کہا: تاریخ کے مطالعہ سے یہ بات سمجھ میں آتی ہے کہ ائمہ علیھم السلام کے حقوق پائمال کئے گئے ، اماموں کے دور میں آپ کی ناقدری کی گئی اور دور حاضر میں آپ کی روایتوں کی ناقدری کی گئی ۔

انہوں نے امام رضا(ع) سے منقول روایت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ حضرت نے فرمایا کہ میرا سلام میرے شیعوں تک پہونچا دینا کہ وہ ہمیں تنہا نہ چھوڑیں گے کہا: اس روایت میں امام علیہ السلام کا مقصد یہ ہے کہ اگر ہمارے بیانات سے استفادہ نہ ہوا تو ہم تنہا ہوجائیں گے ۔

حضرت آیت الله علوی گرگانی نے بیان کیا: تنہا کرنے کا مطلب یہ ہے کہ ائمہ اطهار(ع) کے احکامات کو سنیں مگر ان پر عمل نہ کریں ۔

انہوں نے شیعہ فقہ کو عالمی معاشرہ تک پہونچانا طلاب کی ذمہ داری بتایا اور کہا: دنیا کی نگاہیں ہمارے علمی مراکز پر ٹکی ہیں لہذا ماہر مبلغین لوگوں کے جوابات دینے کے لئے میدان میں اتریں ۔

حضرت آیت الله علوی گرگانی یہ بیان کرتے ہوئے کہ خداوند متعال کا قران کریم میں ارشاد ہے کہ «خذوا ما آتیناکم بقوه » جو کچھ ہم نے تمہارے لئے بیان کیا ہے اسے پوری طاقت کے ساتھ پکڑ لو کہا: مومن انسان کی شناخت یہ ہے کہ وہ خدا ، رسول اور وصی رسول پر ایمان رکھتا ہو ۔

انہوں نے مزید کہا: عصر حاضر کے اکثر جوانوں اور نوجوانوں ولایت فقیہ سے لاعلم ہیں ، وہ تصور کرتے ہیں کہ یہ جمھوری اسلامی ایران کی بنا کردہ چیز ہے جب کہ ولایت فقیہ حضرت علی(ع) کے دور حکومت سے تھی ۔

حضرت آیت الله علوی گرگانی نے رازوں کی نگہداری خدا کی نشانی ، عفو و بخشش رسول خدا کی نشانی اور صبر وصی رسول خدا کی نشانی جانا اور کہا: عالم دین نے اگر رسول خدا کا لباس زیب تن کرلیا ہے تو اسے عفو و بخشش پر عمل کرنا چاہئے تاکہ لوگ اسے اپنا آئڈیل بنا سکیں ۔

انہوں نے عالمی چائنل اجتہاد کی تاسیس کو نیک عمل بتایا اور کہا: مشکلات کے مقابل ہمیں صبر سے کام لینا چاہئے کیوں کہ صبر کے ذریعہ معاشرہ کی اصلاح ہوگی ۔/۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۴۷۱

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬