‫‫کیٹیگری‬ :
14 August 2017 - 21:52
News ID: 429479
فونت
حجت الاسلام ناصر رفیعی:
سرزمین ایران کے مشھور عالم دین اور مقرر نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے اسلامی طرز حیات پر عمل پیرا ہونے کی رھبر معظم انقلاب اسلامی نے بہت زیادہ تاکید کی ہے کہا: افسوس ہم سبھی اسلامی طرز زندگی سے بہت دور ہوتے جا رہے ہیں کہ جو عظیم خطرہ شمار کیا جاتا ہے ۔
حجت الاسلام و المسلمین رفیعی

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، سرزمین ایران کے مشھور عالم دین اور مقرر حجت ‌الاسلام ناصر رفیعی نے آج صوبہ چہار محال و بختیاری کے پولیس اہلکاروں کے اجتماع سے خطاب میں اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ ہم حضرت موسی علیہ السلام کے ایام میقات میں موجود ہیں کہا: حضرت آیت الله جوادی آملی کا کہنا ہے کہ ماه ذی القعده کی ابتداء سے عید الاضحی تک چلہ رکھیں مگر یہ چلہ سوفیوں اور درویشوں سے بلکل الگ ہے ، اس کا مقصد یہ ہے ان ایام میں بعض عبادتوں پر خصوصی توجہ کی جائے ۔

انہوں نے اس بات کی تاکید کرتے ہوئے کہ ان ایام سے بخوبی استفادہ کیا جائے کہا: حضرت موسی علیہ السلام کے ایام میقات ، عبادتوں اور شب زندہ داری کے بہترین مواقع ہیں ، بندگی کے ان ایام کو ہاتھ سے نہ جانے دیں ۔

حجت الاسلام رفیعی نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے اسلامی طرز حیات پر عمل پیرا ہونے کی رھبر معظم انقلاب اسلامی نے بہت زیادہ تاکید کی ہے کہا: افسوس ہم سبھی اسلامی طرز زندگی سے بہت دور ہوتے جا رہے ہیں کہ جو عظیم خطرہ شمار کیا جاتا ہے مگر افسوس اس سلسلے میں بہت کم کتابیں تحریر کی گئی ہیں ۔

انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ بہت سارے اقتصادی طور طریقے ، ملنا جلنا، شادی بیاہ اور مجلس و ماتم اسلامی طرز زندگی سے دور ہوگئے ہیں کہا: آپ سبھی حجت الاسلام آشتیانی کی کتاب کا ضرور مطالعہ کریں کیوں کہ اس کتاب میں اسلامی طرز حیات سے متعلق تمام اصول کی تشریح کی گئی ہے ۔

سرزمین ایران کے مشھور عالم دین نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ قران کریم میں حیات ، مختلف اور متعدد معانی میں استعمال ہوا ہے کہا: بعض آیات میں حیوانی زندگی کے معنی میں ہے کہ جو روح نکلنے کے ساتھ ختم ہوجائے گا، یہ گوشہ معاشرہ کی تمام فرد کو شامل ہے چاہے وہ مومن ہو چاہے کافر ۔

انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ قران کریم میں حیات کی دیگر قسم نباتات کی حیات ہے کہا: قران کریم میں مہم ترین حیات ، حیات طیبہ یعنی پاک و صاف زندگی ہے کہ افسوس ہم سب اس سے دور ہوگئے ہیں ۔

حجت الاسلام رفیعی نے پاک و طیب و طاھر زندگی کی تشریح کرتے ہوئے کہا: قران کریم میں پاک و صاف حیات کا حیوانی حیات سے کوئی تعلق نہیں ہے ، کیوں کہ قران کریم میں خداوند متعال نے بعض چلتے پھرتے انسانوں کو مردہ انسان بتایا اور یہ اس بات کی نشانی ہے کہ پاک صاف حیات حیوانی حیات سے کہیں بالاتر ہے ۔

انہوں نے مزید کہا: حیات طیبہ کا ایک اہم ترین گوشہ یہ ہے کہ خدا کی یاد کو ہمیشہ زندہ رکھا جائے ، البتہ خدا کی یاد اور اس کا ذکر فقط زبانی نہیں ہوسکتا بلکہ اپنی حیات کے ہر گوشے میں خدا کو یاد رکھا جائے ۔

سرزمین ایران کے مشھور مقرر نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ اگر ہم خدا کو فراموش نہ کریں تو ہماری حیات ، طیب و طاھر ہوگی کہا: ہماری حیات کی اہم ترین کمی یہ ہے کہ ہم الھی نعمتوں کا شکر ادا نہیں کرتے اور اس کی نعمتوں پر توجہ نہیں کرتے ۔

انہوں نے اس بات کی تاکید کرتے ہوئے کہ نعمتوں کا شکر حیات کی شادابی کا سبب ہے کہا: سلامتی بزرگترین تاج ہے جسے خدا نے اپنے بندے کے سرپر رکھا ہے ، اپنی سلامتی کی قدر کریں اور ہر حال میں اس کا شکر ادا کریں ۔

حجت الاسلام رفیعی نے یہ کہتے ہوئے کہ اگر کوئی خدا کے حقوق کو پہچانے اور اس کا احترام کرے تو اس کی حیات طیب و طاھر ہوگی کہا: اگر لوگ اپنے ہر کام میں خدا کی رضایت حاصل کرنے کے درپہ ہوں تو ان کی حیات طیب و طاھر ہوگی کہ جو بالاترین مرتبہ ہے ۔/۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۷۲۱

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬