14 August 2017 - 22:10
News ID: 429483
فونت
امریکہ کی سربراہی والے نام نہاد اتحاد کے ہوائی حملوں میں عراق کے صوبہ الانبار میں ایک ہی خاندان کے تمام افراد جاں بحق ہوگئے ۔
 حملہ

رسا نیوز ایجنسی کی عراقی ذرائع ابلاغ سے رپورٹ کے مطابق، داعش مخالف نام نہاد امریکی اتحاد کے جنگی طیاروں نے صوبہ الانبار کے القائم علاقے پر بمباری کی جس میں ایک ہی خاندان کے تمام افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے-

امریکی اتحاد نے گذشتہ ہفتے پیر کو بھی رضاکار فورس الحشدالشعبی کے ایک ونگ کتائب سید الشھداء کو عراق اور شام کی سرحدی پٹی پر نشانہ بنایا تھا جس کے نتیجے میں پینتیس افراد شہید اور دسیوں زخمی ہوگئے تھے -

عراقی وزیر اعظم حیدرالعبادی نے کہا ہے کہ امریکی اتحاد کے فوجیوں کو بغداد حکومت کی اجازت کے بغیر عراق کے اندر کارروائی کرنے کی اجازت نہیں ہے-

شام اور عراق میں امریکی اتحاد کے جنگی طیاروں کی کارروائیوں کا سلسلہ تقریبا دو سال سے جاری ہے - ان کارروائیوں میں عام شہریوں کی بڑی تعداد جاں بحق ہوچکی ہے-/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬