رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے کہا ہے کہ عالمی تجربے نے ثابت کر دیا ہے کہ ناجائز اور غیر منطقی مطالبات کو منوانے کے لئے خود مختار ممالک پردباؤ ڈالنے اور طاقت کے استعمال کی دھمکی کا حربہ استعمال کرنے کا زمانہ ختم ہوگیا ہے-
امریکی صدر ٹرمپ نے دعوی کیا ہے کہ ونزوئیلا کے سلسلے میں بہت سے آپشن ہیں جن میں ایک فوجی آپشن بھی شامل ہے-
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے ونزوئیلا کے داخلی مسائل میں امریکی صدر ٹرمپ کے اشتعال انگیز اور مداخلت پسندانہ بیانات کی مذمت کی -
امریکی صدر نے ونزوئیلا کے خلاف فوجی آپشن کے استعمال کرنے کی دھمکی دی-
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ونزوئیلا کے داخلی امور میں ہر طرح کی مداخلت کی مخالفت کرتے ہوئے بین الاقوامی قوانین کی بنیاد پر ممالک کی خودمختاری اور اقتداراعلی کے احترام کی ضرورت پر زوردیا - /۹۸۸/ ن۹۴۰