‫‫کیٹیگری‬ :
14 August 2017 - 14:09
News ID: 429477
فونت
آئی ایس او پاکستان:
آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم پاکستان کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کے محافظ ہیں، پاکستان کو اسلام کے نام پر بنایا گیا لیکن ملک دشمن طاقتیں اس کو ایک لبرل سٹیٹ ظاہر کرنا چاہتی ہیں، ہم اس نظریہ کے محافظ ہیں، جس کی بنیاد پر پاکستان کا قیام عمل میں لایا گیا۔ مرکزی صدر نے کہا ہم ہر اس سوچ کو ختم کر دیں گے، جو ملک عزیز میں بدامنی و انتہا پسندی کو پروان چڑھائے گی۔
سید سرفراز حسین نقوی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے 70ویں یوم آزادی کے سلسلہ میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی دفتر میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب میں امامیہ اسکائوٹس نے شرکت کی۔ مرکزی صدر سید سرفراز حسین نقوی نے امامیہ چیف اسکاوٹس زاہد مہدی کے ہمراہ کیک کاٹا اور امامیہ اسکائوٹس کو مبارکباد پیش کی۔

مرکزی صدر سرفراز نقوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم پاکستان کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کے محافظ ہیں، پاکستان کو اسلام کے نام پر بنایا گیا لیکن ملک دشمن طاقتیں اس کو ایک لبرل سٹیٹ ظاہر کرنا چاہتی ہیں، ہم اس نظریہ کے محافظ ہیں، جس کی بنیاد پر پاکستان کا قیام عمل میں لایا گیا۔

مرکزی صدر نے کہا ہم ہر اس سوچ کو ختم کر دیں گے، جو ملک عزیز میں بدامنی و انتہا پسندی کو پروان چڑھائے گی۔ امامیہ چیف اسکاؤٹس زاہد مہدی نے کہا پاکستان اسلام کا قلعہ ہے، ہم اس کی حفاظت کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬