14 August 2017 - 22:15
News ID: 429484
فونت
فاکس نیوز:
امریکا کے فاکس نیوز چینل نےکہا ہے کہ پوری دنیا میں دہشت گردی کی سب سے بڑی ذمہ دار سعودی حکومت ہے ۔
سعودی عرب

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکا کے قدامت پسند ٹیلی ویژن چینل، فاکس نیوز نے جو امریکی انتظامیہ سے بیحد قریب ہے اپنی ایک غیر معمولی رپورٹ میں سعودی عرب پر جم کر تنقید کی ہے اور ریاض پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ پوری دنیا میں ہورہی دہشت گردی کا سب سے بڑا ذمہ دار ہے-

فاکس نیوز چینل نے اپنے پروگرام سوامپ واچ میں گیارہ ستمبر کے حملوں میں سعودی عرب کے کردار کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ سعودی عرب ہر ملک سے زیادہ دہشت گردانہ خطروں کا ذمہ دار ہے کہ جن سے آج دنیا دوچار ہے-

فاکس نیوز نے سعودی حکمرانوں کو دہشت گردی اور انتہا پسندی کی ترویج کا ذمہ دار بتایا - یمن میں سعودی عرب کی جنگ پر فاکس نیوز کی تنقید بھی اس ٹی وی چینل کی پالیسی میں ایک بڑی تبدیلی ہے جس نے ماضی میں بارہا یمن میں سعودی جارحیت کا دفاع کیا تھا -

فاکس نیوز نے سعودی عرب پر یہ حملہ ایک ایسے وقت کیا ہے جب امریکی صدر ٹرمپ نے اقتدار سنبھالنے کے بعد اپنے پہلے غیر ملکی دورے کے لئے سعودی عرب کا انتخاب کیا تھا - /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬