ایران کے صدرنے یوم آزادی پاکستان کی ۷۰ویں سالگرہ کے موقع پر مبارکباد دی
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پراسلامی جمہوریہ ایران کے صدرڈاکٹر حسن روحانی نے پاکستانی وزیراعظم، حکومت اور پاکستانی قوم کو دلی مبارکباد دی.
انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ ایران اور پاکستان کے باہمی تعاون سے دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے جو دونوں ممالک کے عوام کے مفاد میں ہے.
صدر روحانی نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ آپ کے دور حکومت میں پاک،ایران تعلقات کی توسیع کے لئے اہم اقدامات کئے جائیں گے.
صدرمملکت نے مزید کہا کہ وہ پاکستانی کی قیادت اور قوم کی صحت، فلاح اور کامیابی کے لئے دعاگو ہے.
واضح رہے کہ پاکستانی قوم آج اپنا 70واں جشن آزادی بھرپور طریقے سے منا رہی ہے اور اس حوالے سے ملک کے مختلف علاقوں میں جشن آزادی کی تقریبات جاری ہیں ۔/۹۸۸/ ن۹۴۰
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے