14 August 2017 - 22:05
News ID: 429482
فونت
یمن کی فوج اور رضاکار فورس نے جنوب مغربی سعودی عرب میں سعودی فوجی اڈوں پر گولہ باری کی ہے
یمنی فوج کے حملے

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق یمن کی فوج اور رضاکار فورس کے توپخانوں نے عباسہ، التبہ الرملیہ اور نجران میں سعودی فوج اور اس کے اتحادی فوجیوں کے اڈوں پر گولہ باری کی ہے -یمن کی فوج نے جنوب مغربی سعودی عرب کے صوبہ عسیر کی علب گذرگاہ کے قریب سعودی اتحادی فوجیوں کے اڈوں کو بھی مارٹر گولوں سے نشانہ بنایا-

یمنی فوج کے حملوں میں صوبہ تعز کے موزّع علاقے میں سوڈانی فوجیوں اور آل سعود کے اتحادی فوجیوں کی ہلاکت کی خبریں ملی ہیں- سوڈانی فوجی قافلے پر یمنی فوج کے حملے کا ویڈیو مختلف چینلوں نے بھی دکھایا ہے -

اس حملے میں سعودی عرب سے وابستہ دسیوں سوڈانی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں- یمنی فوج نے جنوب مشرقی یمن کے صوبہ شبوہ میں ایک اچانک حملے میں عسیلان کے علاقے میں سعودی جارح اتحاد کے فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا اور انھیں بھاری نقصان پہنچایا-

جنوبی سعودی عرب کے جیزان اور نجران کی الخضراء گذرگاہ کے قریب سعودی اڈوں کو بھی یمنی فوجیوں نے نشانہ بنایا اور ان کے اڈوں کو تباہ کردیا-/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬