‫‫کیٹیگری‬ :
14 August 2017 - 13:06
News ID: 429473
فونت
رہبر انقلاب اسلامی کے حکم سے؛
رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے آج پیر کے روز آئندہ پنچ سال کے لئے تشخیص مصلحت نظام کونسل کے نئے چیئرمین اور سیکرٹری کو تعینات کردیا
رہبر انقلاب اسلامی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے آج اپنے ایک خصوصی حکم نامے میں آیت اللہ  سید محمود ہاشمی شاہرودی کو نئے چیئرمین اورمحسن رضایی کو تشخیص مصلحت نظام کونسل کے نئے سیکرٹری کو طور پر تعینات کردیا.

اس حکم کے مطابق، ایرانی صدر، عدلیہ کے سربراہ، پارلیمنٹ اسپیکر، گارڈین کونسل کے مذہبی رہنما، مسلح افواج کے سربراہ اوراعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری بھی تشخیص مصلحت نظام کونسل کے لیگل اراکین میں سے ہوں گے.

واضح رہے کہ 44 اراکین پر مشتمل تشخیص مصلحت نظام کونسل (ایکسپیڈیئنسی کونسل) ایران کے نظام کا ایک فیصلہ کن اور اہم ادارہ ہے۔

اس کونسل میں حکومت کے تینوں شعبوں کے سربراہ اور گارڈین کونسل کے مذہبی ارکان شامل ہیں. قائد اسلامی انقلاب کی جانب سے ہر پانچ سال کے لئے چیئرمین، سیکرٹری اور اراکین کا انتخاب کیا جاتا ہے ۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬