رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی حج ادارے کے مطابق، اب تک 62 ہزار سے زائد ایرانی حجاج کرام مدینہ منورہ پہنچ چکے ہیں۔
ایرانی ادارہ حج و زیارات نے خبر دی ہے کہ آج بہ روز ہفتہ ایران سے 7 پروازوں کے ذریعے 13 کاروانوں پر مشتمل 2089 ایرانی حجاج، جدہ کے ہوائی اڈے پر پہنچ جائیں گے۔
مجموعی طور پر اب تک 99 پروازوں کے ذریعے 173 کاروانوں پر مشتمل 24629 ایرانی عازمین حج جدہ کے ہوائی اڈے پر پہنچے ہیں۔
مدینہ منورہ سے مکہ میں ایرانی حجاج کے کاروانوں کی منتقلی کا عمل جاری ہے اور اب تک تقریبا 216 ایرانی کاروان مدینہ سے مکہ مکرمہ میں بھجے گئے ہیں۔
یاد رہے کہ اس سال 600 کاروانوں پر مشتمل ساڑھے 86 ہزار ایرانی شہری حج کی سعادت حاصل کریں گے جن میں 40260 مرد اور 40336 خواتین شامل ہیں اور ان کو ملک کے 20 شہروں سے 335 پروازوں کے ذریعے سعودی عرب پہنچایا جائے گا۔
ایرانی زائرین کو سعودی عرب بھیجنے کا عمل 25 اگست کو ختم ہوگا جبکہ حجاج کی وطن واپسی 6 ستمبر کو شروع ہوگی۔
اس سال تقریبا پانچ ہزار ایرانی اہل سنت حاجی بھی حج کی سعادت حاصل کرنے کے لئے اس وقت مکہ اور مدینہ میں پہنچ چکے ہیں۔/۹۸۸/ن۹۴۰/