‫‫کیٹیگری‬ :
24 August 2017 - 23:03
News ID: 429636
فونت
امام رضا علیہ السلام کے روضہ کے متولی نے تاکید کی :
امام رضا علیہ السلام کے روضہ مبارک کے متولی نے کہا : تکفیری گروہ ؛ سامراجی قوت کے ذریعہ بنائے گئے ایسے دہشتگرد ہیں جن کے ذریعے سے فلسطین کو مسئلہ کو بھلانا چاہتے ہیں اور اسرائیل جیسے جعلی اور جان لیوا ملک کو امنیت فراہم کرنے کے لئے ہے ۔
حجت الاسلام رئیسی

رسا نیوز ایجنسی کے مشہد رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق امام رضا علیہ السلام کے روضہ مبارک کے متولی حجت الاسلام والمسلمین سید ابراہیم رئیسی نے مسجد الاقصیٰ کا دفاع کرنے والے افراد کے اجتماع میں جوکہ قدس عالمی دن کی مناسبت سے حرم مطہر رضوی میں برگزار ہوا اس اجتماع میں مسجد کو خدا اور انسان کے درمیان رابطہ براقرار کرنے اور خدا کے دشمنوں سے برأت اور بیزاری کرنے کی جگہ بتاتے ہوئے کہا: زمین پر مساجد خدا کے گھر اور حضرت حق کی عبادت و بندگی اور انسان کی خالق کے ساتھ رابطہ قائم کرنے کی جگہ ہے۔

مجلس خبرگان رھبری کونسل میں کے ممبر اس بیان کے ساتھ کہ  ایک انسان سالک الی اللہ کا نماز کو برپا کرنا، امر بہ معروف اور نہی از منکر جو کہ مسجد کی مرکزیت سے تشکیل ہوتا ہے بیان کیا : پوری اسلامی تاریخ میں مساجد صرف عبادت تک محدود نہیں رہا ہے بلکہ اسلامی معاشرے کی بہت ساری ثقافتی، معاشرتی اورانقلابی سرگرمیاں مساجد کی مرکزیت کی وجہ سے انجام پائی ہیں، مساجد خدا خواھی کے سائے میں دوسروں کی بھلائی اور اچھائی چاہنے والی جگہیں ہیں۔

مسجد، امت اسلامیہ کی وحدت ویکجہتی کا مرکز ہے

تشخیص مصلحت نظام کونسل کے رکن نے مسجد کے ایک اور کردار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے امت اسلامیہ کی وحدت ویکجہتی کا وجود میں لانا جانا  ہے اور کہا : مسجد روشنگری اور بصیرت پیدا کرنے کا مرکز ہے، یہ جو دشمن مسلمانوں کا مساجد میں اجتماع سے خوفزدہ ہوتا ہے وہ اسی بصیریت پیدا ہونے کی بنیاد سے ہے۔

حجت الاسلام والمسلمین رئیسی نے بیان کیا : مسجد عالم اسلام کے مسلمانوں کے درمیان وحدت اور یکجہتی کو وجود میں لانے کا بہت ہی قوی سبب ہے؛ مساجد کو اگر تربیتی نگاہ سے دیکھا جائے تو امت مسلمہ کو ظالموں اور ستمگروں کے خلاف قیام کے لئے حرکت میں لانے والے مراکز ہیں، یہ جگہیں اسلامی امت کے درمیان وحدت و یکجہتی، بصیرت کا پیدا کرنا اور دشمن خدا کو پہچاننے میں بہت زیادہ موثر ہیں۔

انہوں نے وضاحت کی : مسجد عبادت، ثقافت، معیشت، ،معاشرہ اور نیازمندوں اور ضرورتمندوں کو مدد پہنچانے کے میدان میں  مرکزیت کی حامل ہے ، اور ان تمام شعبوں میں اور اسلامی معاشرے کی ھدایت اور راہنمائی کرنے میں مسجد کی محوریت بے مثال ہے ۔

مجلس خبرگان رھبری کونسل کے ممبر نے ظالم حکومت کے خلاف مبارزہ اور دفاع مقدس کے دوران مساجد کے کردار کو مہم جانتے ہوئے بیان کیا : اسلامی معاشرے کی ساختار کو تشکیل دینے میں مسجد بہت زیادہ اہمیت کا حامل ہے ، جیسا کہ اسلامی انقلاب سے پہلے سیاسی مبارزوں کا مرکز اور دفاع مقدس کے دوران ملکی دفاعی طاقتوں کو آپس میں متحد اور منظم کرنے کا مرکز رہا ہے ۔

امام رضا علیہ السلام کے روضہ مبارک کے متولی نے امام خمینی (رح) اور قائد انقلاب اسلامی کی مساجد کے بارے میں تاکیدات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے تاکید کی : اسلامی جمہوریہ ایران کے بانی امام خمینی (رح) کے اندیشہ میں  مساجد مسلمانوں کا مستکبروں کے ساتھ مبارزہ اور مقابلہ کرنے کے اہم ترین مراکز ہیں۔ اسی وجہ سے فرماتے ہیں کہ  مسجد مقابلہ و تحفظ کی جگہ ہے اس کو ہمیشہ پر رکھنا چاہیئے ۔

مسجدوں کو عبادی اور سیاسی مرکز کے عنوان سے باقی رکھا جائے

حجت الاسلام والمسلمین رئیسی نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ مسجدوں کو عبادی اور سیاسی مرکز کے عنوان سے باقی رکھا جائے بیان کیا : اسلامی معاشرے میں مسجد معنوی ، معاشرتی اور سیاسی اقدار کا مرکز ہوتی ہیں، آج دشمن یہ چاہتا ہے کہ تفرقہ بازی کے ذریعے لوگوں کو مساجد اور زیارتگاہوں سے دور رکھا جائے کیونکہ مساجد مسلمانوں میں وحدت و یکجہتی کو وجود میں لانے کا مرکز ہیں۔

انہوں نے مسجد کو روشنفکری اور بصیرت پیدا کرنے کا مرکز جانا اورتاکید کرتے ہوئے کہ مساجد ایسے اسلامی مراکز ہیں جو ذکر، نماز اور خداوند متعال کی طرف توجہ کے ذریعے اجتماعات اور عوامی ارتباطات کو تشکیل دیتے ہیں، بیان کیا : پوری اسلامی تاریخ میں ہمیشہ سے مسجدیں مشورہ کرنے ، ایک دوسرے کے ساتھ مدد، معاشرتی، سیاسی اور جنگی مسائل میں فیصلے کرنے کا مرکز تھیں اورضروری ہے کہ مساجد کے ان کردار کو باقی رکھا جائے ۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۷۷۹/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬