‫‫کیٹیگری‬ :
07 September 2017 - 21:58
News ID: 429845
فونت
ثروت اعجاز قادری :
پاکستان سنی تحریک کے سربراہ نے کہا : برما کے مسلمانوں، ماؤں، بہنوں، بچوں کو زندہ کاٹ کر خون بہایا جا رہا ہے ۔
میانمار

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ برما کے مسلمانوں، ماؤں، بہنوں، بچوں کو زندہ کاٹ کر خون بہایا جا رہا ہے، مسلم ممالک برما کے مسلمانوں کے تحفظ اور ان کے حقوق حصول کیلئے ایک ہو کر آواز بلند کریں۔

انہوں نے کہا : عالمی برادری، او آئی سی، عرب لیگ اور اسلامی ممالک کا فوجی اتحاد روہنگیا مسلمانوں کے تحفظ اور برما میں مسلمانوں کا قتل عام روکنے کیلئے برما اور اقوام متحدہ پر دباؤ بڑھائیں، برما کے مسلمانوں کی نسل کشی کو نہیں روکا گیا، تو پوری دنیا کے مسلمانوں کا سخت ردعمل سامنے آسکتا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں مرکز اہلسنت پر علاقائی عہدیداروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ برما، بھارت اور کشمیر میں مسلمانوں کو نسلی و مذہبی تعصب کا سامنا ہے۔

ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ اقوام متحدہ روہنگیا مسلمانوں کو شہریت کے حقوق دلوائے، اقوام متحدہ اپنا وفد برما بھیجے اور روہنگیا مسلمانوں کے دیرینہ مسئلے کے حل کیلئے بین الاقوامی کمیشن تشکیل دیا جائے، انٹرنیشنل میڈیا کو میانمار میں داخلے کی اجازت دلوائی جائے، تاکہ عالمی برادری صورتحال سے آگاہ ہو سکے۔

انہوں نے کہا کہ مالدیپ نے برما سے تجارتی تعلقات ختم کرکے مسلم اقلیت کے قتل اور گھروں کے جلانے پر برما حکومت سے نفرت کا اظہار کیا، لیکن روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی پر عالمی اداروں کی خاموشی افسوسناک ہے، پاکستانی حکومت برما میں مسلمانوں کے خلاف بدترین اور انسانیت کش مظالم رکوانے کیلئے فوری اقدامات کرے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬