‫‫کیٹیگری‬ :
10 September 2017 - 13:27
News ID: 429884
فونت
حجت الاسلام والمسلمین سید احمد رضوی :
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جامعہ روحانیت بلتستان قم کے مرکزی دفتر سے جاری ایک بیان میں برما میں مسلمانوں پر ڈھائے گئے ظلم کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے جے آر بی کے صدر حجت الاسلام والمسلمین سید احمد رضوی نے کہا کہ روہنگیا مسلمانوں کی حالت زار عالمی برادری کے ضمیر کیلئے چیلنج ہے۔
روہنگیا مسلمانوں

انہوں نے وضاحت کی : ہم دیکھ رہے ہیں کہ انسانی حقوق کے چمپئین اسی طرح خاموش ہیں، جس طرح وہ کشمیر اور فلسطین کے معاملے پر خاموش ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اللہ کا حکم ہے کہ مظلوموں اور مجبوروں کا ساتھ دیں، چاہے وہ دنیا کے کسی بھی کونے میں ہوں، مسلمانوں کو ان کی مدد کو پہنچنا چاہیے۔

سید احمد رضوی نے مطالبہ کیا کہ برما میں مسلمانوں کے قتل عام کو بند کرانے میں اسلامی ممالک اپنا کردار ادا کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ برما میں مسلمانوں پر جاری ظلم کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، مسلمانوں کی نسل کشی کرنا افسوسناک ہے، ہم اس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور حکومت پاکستان اور مسلم ممالک سے اس ظلم کو فوری رو کنے کیلئے اقدامات کا مطالبہ کرتے ہیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬