رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حجت الاسلام والمسلمین سید ابراھیم رئیسی نے عاشورا کی رات خطبہ خوانی کے مراسم میں جو کہ امام علی بن موسیٰ الرضا (ع) کی نورانی بارگاہ کے خادموں کی موجودگی میں حرم مطہر رضوی کے صحن انقلاب میں منعقد ہوئے کہا کہ عاشورا کی حسینی تحریک تمام انسانی بلند مرتبہ مظاہر کا مظہر اور نمونہ ہے، انہوں نے وضاحت دیتے ہوئے کہا: عاشورا میں وفا، عدالت،شجاعت، حریت پسندی، ایثار، ظلم ستیزی اور دوسرے تمام بلند مرتبہ انسانی مظاہر نمایاں ہیں ، عاشورای حسینی نے دین کی سیرت اور صورت دونوں کو زندہ کیا۔
حکومتی مصلحتوں کو تشخیص دینے والی کونسل کے رکن نے کہا کہ عاشورا میں تمام بلند مرتبہ انسانی مظاہر پائے جاتے ہیں ہر وہ چیز جو کمال تک پہنچنے کے لئے ضروری ہے عاشورا میں موجود ہے، ان کا کہنا تھا: عاشورا فقط ۶۱ ہجری تک نہیں تھا بلکہ اس دور کے انسان کی زندگی کے لئے بھی وجود رکھتا ہے۔
انہوں نے کہا: ابا عبد اللہ الحسین علیہ السلام نے یزیدیوں کی ہدایت کے لئے مذاکرہ اور بات چیت کی نہ کہ پیچھے پلٹنے یا دشمن کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لئے۔
حجت الاسلام والمسلمین رئیسی نے کہ شہدا کا خون انسانی معاشرے میں جوش و جذبے اور عقل ومنطق کا طوفان بپا کر دیتا ہے۔
انہوں نے تاکید کرتے ہوئے کہا: عاشورائی ہرگز یزیدیوں کےساتھ سمجھوتہ نہیں کر سکتے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/