‫‫کیٹیگری‬ :
07 October 2017 - 19:06
News ID: 430272
فونت
آیت الله مکارم شیرازی :
حضرت آیت الله مکارم شیرازی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ مقام جتنا زیادہ اونچا ہوگا اس کے خطرات بھی اسی قدر سنگین ہوں گے کہا: علما غرور، جاہ طلبی اور بداعمالی سے خود کو محفوظ رکھیں ۔
حضرت آیت الله مکارم شیرازی

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، مراجع تقلید قم میں سے حضرت آیت الله ناصر مکارم شیرازی نے آج ظھر کے وقت اپنے زیر نظر حوزات علمیہ میں زیر تعلیم طلاب کے اجتماع سے جو مدرسہ علمیہ امام کاظم علیہ السلام قم میں منعقد ہوا ، مدارس کی فعالیتوں سے لوگوں کو آگاہ کئے جانے کی تاکید کی اور کہا کہ حوزات علمیہ کی فعالیتوں اور سرگرمیوں سے عوام کی آگاہی دیگر مراکز اور اداروں کی حوصلہ افزائی کا سبب بنی گی ۔

انہوں نے مزید کہا: حوزہ علمیہ سے باہر نظارہ گر افراد کے ذھنوں میں یہ شبھات اٹھتے ہیں کہ ان مراکز اور اداروں میں موجود طلاب کی کرتے ہیں ؟ یعنی وہ نہیں جانتے کہ یہ طلاب ، عالم اسلام ، شیعت ، اسلامی جمھوریہ ایران اور بشریت کے حق میں کتنی مفید علمی خدمات انجام دے رہے ہیں ، عوام کا ان باتوں سے آگاہ ہونا بہت ضروری ہے ۔

حوزہ علمیہ قم میں درس خارج فقہ و اصول کے استاد نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ دنیا اس بات کو جان لے کہ حوزہ علمیہ قم عالم اسلام کا منفرد عظیم مرکز ہے کہا: یہ اطلاع رسانی دشمن کے پروپگنڈے کو ناکام بنانے میں موثر ہوں گے اور لوگ باخبر ہوں گے کہ حوزہ علمیہ قم دین و مذھب کی پاسداری میں مصروف ہے ۔

انہوں نے عالم کی عابد پر فضلیت میں موجود روایت کی جانب اشارہ کیا اور کہا: قران کریم نے عبادت کو انسان کی خلقت کا مقصد بیان کیا ہے ، مگر عالم اپنےعلم کی بنیادوں پر اپنے مسائل کی اصلاح کرسکتا ہے جیسا کہ علماء کے قلم شھداء کو جاودان بنادیتے ہیں ۔

اس مرجع تقلید نے یاد دہانی کی : رسول اسلام (ص) فرماتے ہیں کہ عالم کی عابد پر فضیلت و برتری ، شب بدر میں تمام ستاروں پر چاند کی برتری کے مانند ہے ، نیز حضرت نے فرمایا کہ وہ عالم جس کے علم سے لوگ مستفید ہوتے ہیں وہ 70 ہزار عابدوں سے برتر ہے ، علم کی نعمت نہایت گراں بہا نعمت ہے ، رسول اکرم(ص) نے فرمایا کہ عالم کی دو رکعت نماز عابد کی ہزار رکعتوں سے بالاتر ہے ۔

انہوں نے مزید کہا: حتی روایتوں میں بیان ہوا ہے کہ عالم شفاعت کرسکتا ہے جبکہ شفاعت پیغبروں اور اولیاء الھی کا مقام ہے مگر خدا کی عنایتوں سے علماء بھی شفاعت کریں گے ، البتہ عالم کے علم کے نقصانات اور خطرات بھی ہیں جس کی جانب توجہ ضروری ہے ۔

حضرت آیت الله مکارم شیرازی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ جس قدر بھی مقام بالاتر ہوگا نقصانات و خطرات بھی اسی قدر زیادہ ہوں گے کہا: عالم کے لئے ایک خطرہ دنیا طلبی ہے ، روایت میں آیا ہے کہ فقہاء جب تک دنیا پرست نہ ہوں امناء انبیاء ہیں ، عالم ہرگز مال و دولت کے پیچھے نہ دوڑے ، روایت میں آیا ہے کہ دنیا پرست عالم دین سے خود کو دور رکھئے ۔

انہوں نے عالم کو دوسرا خطرہ اس کا بے عمل ہونا بتایا اور کہا: روایتیں بیان کرتی ہیں اہل دوزخ بے عمل عالم دین کی بدبو سے پناہ مانگیں گے ، یعنی بے عمل عالم دین کی حالت اہل دوزخ سے بھی بدتر ہوگی ۔

اس مرجع تقلید نے عالم کے لئے تیسرا خطرہ اس کا غرور بتایا اور کہا: عالم اپنے انداز تقریر ، تحریر اور مقام و منزلت پر غرور نہ کرے کیوں کہ غرور نے شیطان سے اس کا مقام چھین لیا ، بہت سارے لوگ ایسے تھے جو غرور کا شکار ہوکر خطرناک منزلوں تک پہونچ گئے ، لہذا انسان جہاں بھی پہونچے خود کو خدا کا بندہ جانیں ۔/۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۶۶۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬