07 October 2017 - 13:16
News ID: 430266
فونت
جوبائیڈن:
امریکہ کے سابق نائب صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ اگر امریکہ ایٹمی سمجھوتے سے باہر نکلےگا تو دنیا میں الگ تھلگ رہ جائےگا ۔
جوبائیڈن

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لندن سے شائع ہونے والے روزنامہ گارڈین نے لکھا ہے کہ امریکہ کے سابق نائب صدر جو بائیڈن نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ ایٹمی انرجی کی عالمی ایجنسی نے ایران کی جانب سے ایٹمی سمجھوتے کی پابندی کی تصدیق کی ہے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ کی حکومت نے بھی اس موضوع کی تصدیق کی ہے-

امریکہ کے سابق نائب صدر نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ واشنگٹن بین الاقوامی سطح پر تاریکی کی راہ پرگامزن ہے کہا کہ نئے سمجھوتے کے لئے جدید مذاکرات کی صورت میں دنیا امریکہ کی حمایت نہیں کرے گی-

جوبائیڈن نے کہا کہ ایران کے ساتھ ہوئے ایٹمی سمجھوتے سے امریکہ کے باہر نکلنے سے شمالی کوریا کے ساتھ مذاکرات کرنے کے لئے امریکہ کی پوزیشن کمزور ہوجائے گی-

امریکی صدر ٹرمپ ایٹمی سمجھوتے کو ایک خوفناک سمجھوتہ کہتے ہیں اور اس سے باہر نکلنے پر اصرار کررہے ہیں تاہم دنیا امریکی صدر کے اس مخاصمانہ موقف کی مخالف ہے- /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬