‫‫کیٹیگری‬ :
06 October 2017 - 19:05
News ID: 430255
فونت
محرم الحرام کے عشرہ اول کے ایام تبلیغ ختم ہونے اور علمائے عظام کے سفر تبلیغ سے واپسی کے بعد مراجع تقلید قم کے دروس خارج کا آغاز آ‌ینده ہفتہ سے ہوگا ۔
مراجع تقلید قم کے دروس خارج

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، محرم الحرام ۱۴۳۹ھجری کے عشرہ اول کے ایام تبلیغ ختم ہونے اور علمائے کرام کے سفر تبلیغ سے واپسی کے بعد مراجع تقلید قم کے دروس خارج کا آغاز آ‌ینده ہفتہ سے ہوگا جس کی تفصیل مندرجہ ذیل ہے ۔

اس رپورٹ کے مطابق، عظیم الشان مرجع تقلید حضرت آیت الله حسین وحید خراسانی کا درس خارج کا آغاز ۸ اکتوبر بروز اتوار سے ہوگا ، آپ صبح 8 سے 9 مسجد اعظم حرم مطھر حضرت معصومہ قم (س) میں زکات پر درس دے رہے ہیں ۔

معروف مرجع تقلید حضرت آیت الله ناصر مکارم شیرازی بھی خیارات کے موضوع پر مسجد اعظم حرم مطھر حضرت معصومہ قم (س)  9 سے 10 درس خارج دیں گے ۔

مراجع تقلید قم میں سے حضرت آیت الله حسین نوری همدانی ، ۷ اکتوبر بروز شنبہ سے مسجد اعظم حرم مطھر حضرت معصومہ قم (س)  میں دن میں 10 سے 11 بجے درس خارج دیں گے ۔

نیز حضرت آیت الله جعفر سبحانی کا درس خارج اصول ۷ اکتوبر بروز شنبہ سے مسجد اعظم حرم مطھر حضرت معصومہ قم (س) صبح 8 بجے سے شروع ہوگا ۔

اسی طرح حضرات آیات شبیری زنجانی اور جوادی آملی کے دروس خارج آئندہ ھفتے سے مسجد اعظم حرم مطھر حضرت معصومہ قم (س) شروع ہوں گے ۔/۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۲۶۷

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬