‫‫کیٹیگری‬ :
17 October 2017 - 15:57
News ID: 430408
فونت
حجت الاسلام والمسلمین انصاریان:
حوزہ علمیہ کے مشہور استاد نے اس بیان کے ساتھ کہ دین اسلام بشریت کو نجات دینے والا دین ہے بیان کیا : متمدن ممالک میں سماجی و ثقافتی بد عنوانی بے دینی اور انحرافی رسومات کے فروغ کی وجہ سے ہے اور ان ممالک کے سر فہرست امریکا ہے کہ جس کا صدر جمہوری دیوانہ ہے ۔
حجت الاسلام والمسلمین انصاریان

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق قرآن کریم کے مشہور و معروف مفسر حجت الاسلام والمسلمین حسین انصاریان نے گذشتہ شب امامزاده ابوالحسن (ع) میں منعقدہ تقریب میں اپنے تقریر میں کہا : خداوند عالم کی کتاب قرآن کریم نے تمام انبیاء الہی کے سلسلہ میں ایک وصف اور جامع تعریف کی ہے وہ صفت عبد ہے ۔

انہوں نے وضاحت کی : خداوند عالم کچھ انبیاء الہی کا نام قرآن کریم میں بیان کیا ہے اور ان نام کے ساتھ کلمہ عبد کو قرار دیا ہے اور سورہ مبارکہ انبیاء میں خداوند عالم نے تمام پیغمبروں کو عبد ہونے پر تعریف و تمجدی کی ہے ۔

حجت الاسلام والمسلمین انصاریان نے اپنی گفت و گو کے سلسلہ کو جاری رکھتے ہوئے بیان کیا : خداوند عالم قرآن کریم میں فرماتا ہے : پیغمبروں کے انتخاب سوای ہمارے علاوہ کسی کے ذمہ نہیں ہے ؛ اس وجہ سے نبی کا انتخاب پروردکار کے مقدس حریم میں وقف ہے کیونکہ ہر پیغمبر کو ولایت کے زمانہ سے براہ راست اپنے نظر میں رکھا اور تکوینا ان کو عقل کامل اور بیدار قلب عطا کی ہے اور ان کے قلب کو گذشتہ پیغمبروں کا تابع قرار دیا ہے ۔

حوزہ علمیہ کے استاد نے اس بیان کے ساتھ کہ تمام انبیاء الہی کا دین اسلام رہا ہے وضاحت کی : دین اسلام صحیح و درست عقیدے کا مجموعہ ہے کہ اس مجموعہ میں نیک و مثبت اعمال و اخلاق کے اعلی مسائل کو بیان کیا گیا ہے خداوند عالم دین اسلام کو حضرت آدم (ع) و حضرت حوا (س) کے زمانہ سے نازل کیا ہے ۔

قرآن کریم کے مفسر نے اپنی گفت و گو کے سلسلہ کو جاری رکھتے ہوئے بیان کیا : خداوند عالم نے شروع سے ہی انسان کو اجازت نہیں دی کہ وہ بغیر دین کے زندگی بسر کرے کیوں کہ دین کے سایہ میں زندگی انسان کو خطرات سے بچاتا ہے ۔ قابیل کے زمانہ سے ہی دین اسلام کے ساتھ انحرافی دین پیدا ہوا حالانکہ انسان کے نجات کے لئے تنہا دین دین اسلام ہے ۔

انہوں نے بیان کیا : اس وقت سماجی و ثقافتی بد عنوانی کے آثار و نتائج من گھرت ادیان اور بے دینی اور انحرافی رسومات کے فروغ کی وجہ سے ہے اس وقت امریکا کو اعلی درجہ کے تہذیب کے عنوان سے تعارف کریا جا رہا ہے اور اس اعلی درجہ کی تہذیب ملک کا صدر جمہوری دیوانہ ہے کیا اب یہ تمدن و تہذیب کی نشانی ہے ۔

مشہور خطیب نے اس اشارہ کے ساتھ کہ اسلام مسلمان کی تربیت کرتا ہے تا کہ دوسروں کی حریم میں مداخلت نہ کرے بیان کیا : خداوند عالم پیغمبروں کے فطرت اور واقعی مسلمان ہونے سے با خبر ہے اسی وجہ سے نبی کا انتخاب صرف خداوند عالم سے مختص ہے ۔

انہوں نے اس بیان کے ساتھ کہ اسلام کا راہ صراط مستقیم ہے بیان کیا : انبیا الہی بطور روشن دین الہی لوگوں تک پیش کی ہے اور لوگوں کو اختیار دیا ہے کہ خداوند عالم کے دین کو قبول کریں اور اس انتخاب کا ثمرہ بہشت و جہنم ہے ۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۵۸۳/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬