رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران سمیت تمام چھوٹے بڑے شہروں میں سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے بہتر باوفا ساتھیوں کا چہلم مذہبی عقیدت اور احترام کے ساتھ منایا گیا ، اس موقع پر ماتمی جلوسوں اور مجالس عزا کا اہتمام جاری رہا ۔
اس موقع پر مسلمان ماتمی جلوسوں ، مجالس عزا میں شرکت کرکے پیغمبر اسلام(ص) کو ان کے نواسے کی عظیم قربانی اور ان کے چہلم کی مناسبت سے تعزیت پیش کرہے ہیں ۔
نواسہ رسول سید الشہداء حضرت امام حسین (ع) کے غم میں عزادار اشک افشاں اور ماتم کناں جلوسوں کی شکل میں سڑکوں پر نکل آئے قم میں لاکھوں سوگواروں نے حضرت معصومہ سلام اللہ علیھا کے حرم میں پہنچ کر بی بی فاطمہ معصومہ (س) کو شہداء کربلا کے چہلم کے موقع پر تعزیت پیش کی ۔
مشہد مقدس میں بھی مؤمنین نے حضرت امام رضا علکیہ السلام کے حرم مبارک میں پہنچ کر امام ہشتم کو ان کے دج بزرگوار کا پرسہ دیا۔ اطلاعات کے مطابق عراق اور دیگر اسلامی ممالک میں سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ کا چہلم کل منایا جائے گا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/