رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکہ کے سابق نائب وزير خارجہ ریچارڈ مرفی نے مہر خبر رساں ایجنسی کے رپورٹر سے گفتگو میں یمن پر سعودی عرب کی بربریت اور جارحیت کو افسوسناک اور وحشیانہ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ یمن میں سعودی عرب کے بھیانک اور المناک جرائم پر عالمی ذرائع ابلاغ کی عدم توجہ پر اوسوس ہے یمن پر سعودی عرب کی جارحیت اور بربریت تشویشناک ہے۔
امریکہ کے سابق نائب وزير خارجہ نے کہا کہ یمن پر سعودی عرب کی جارحیت ایران کے نفوذ کو روکنے کے بہانے سے ہوئی لیکن حقیقت یہ ہے کہ سعودی عرب خود عرب ممالک کے لئے بہت بڑا خطرہ بن گيا ہے۔
اس نے کہا کہ عرب ممالک میں ایران کے مداخلت کے بارے میں سعودی عرب کے بیانات مبالغہ آمیز ہیں۔ اس نے کہا کہ یمنی کے عوام ایران کے لئےنہیں لڑ رہے ہیں وہ اپنے ملک کے دفاع میں لڑ رہے ہیں اور یمن میں ایران کی مداخلت کے سلسلے میں سعودی عرب کے الزامات حقیقت سے عاری ہیں۔
ریچارڈ مرفی نے یمن جنگ کے بارے میں عالمی میڈيا کی عدم توجہ کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ یمن جنگ کے بارے میں عالمی میڈیا کی عدم توجہ قابل افسوس ہے۔/۹۸۸/ ن۹۴۰