‫‫کیٹیگری‬ :
11 November 2017 - 19:22
News ID: 431764
فونت
خانہ فرہنگ ایران کے ڈائریکٹر جنرل سید مجید سادات کیائی اور کالج کی پرنسپل نورینہ طارق نے ایران شناسی مرکز کا افتتاح کیا۔
گرلز کالج مناواں لاہور میں مرکز ایران شناسی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، گورنمنٹ گرلز کالج مناواں لاہور میں خانہ فرھنگ ایران لاہور اور گرلز کالج مناواں کے تعاون سے قائم کئے گئے "اطاق ایران شناسی" یا مرکز ایران شناسی کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔

تقریب سے خانہ فرھنگ ایران لاہور کے ڈائریکٹر جنرل سید مجید سادات کیائی، ڈپٹی ڈائریکٹر احمد مرجانی نژاد، کالج کی پرنسپل نورینہ طارق، سابق پرنسپل باغبانپورہ کالج فوزیہ افتخار، شعبہ فارسی کی انچارج ڈاکٹر تہمینہ قریشی، ڈاکٹر محمد صابر، استاد فارسی پروفیسر ڈاکٹر محمد ناصر استاد فارسی اور کرسی فردوسی کے صدر نے خطاب کیا۔

تقریب کے دوران طالبات نے کلام اقبال بھی پیش کیا۔ اس موقع پر طالبات کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ اس کے بعد خانہ فرہنگ ایران کے ڈائریکٹر جنرل سید مجید سادات کیائی اور کالج کی پرنسپل نورینہ طارق نے ایران شناسی مرکز کا افتتاح کیا۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬