11 November 2017 - 19:06
News ID: 431760
فونت
صدر حسن روحانی:
ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے کہ پے در پے ناکامیوں کے بعد دشمن خطے میں سازشوں کے نئے تانے بانے بننے میں مصروف ہے۔
حسن روحانی و  علی لاریجانی و صادق لاریجانی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تہران میں مقننہ اور عدلیہ کے سربراہوں کے ساتھ مشترکہ اجلاس کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا کہ آج عراق، شام اور لبنان کے عوام اپنی مسلح افواج کی جانفشانی اور ایران سمیت مختلف دوست ملکوں کی حمایت سے مشکلات پر قابو پانے میں کامیاب ہو گئے ہیں اور دہشت گردی کا مسئلہ بھی ختم ہونے والا ہے۔

صدر ایران نے کہا کہ خطے کے ملکوں کے حصے بخرے کرنے اور جغرافیائی سرحدوں میں تبدیلی کی سازشیں بھی ناکام ہو گئی ہیں لہذا امریکہ، اسرائیل اور ان کے دم چھلّے شدید غم و غصے میں بھرے ہوئے ہیں۔

ڈاکٹر حسن روحانی نے یمن کے محاصرے کو ناقابل تحمل قرار دیتے ہوئے کہا کہ یمن کے عوام پر کئی سال سے بمباری کی جا رہی ہے اور اس ملک میں قحط اور بیماریوں نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں جبکہ اس ملک کے عوام کے لیے فضائی، سمندری اور زمینی راستوں سے امداد پہنچانے کی بھی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔

ایران کے صدر نے واضح کیا کہ خطے کی موجودہ صورت حال سے اس بات کی نشاندہی ہوتی ہے کہ دشمن، خطے میں نئی سازشوں کے تانے بانے بن رہے ہیں لہذا عوام کو اس حوالے سے پوری طرح ہوشیار اور اعلی حکام کو لازمی منصوبہ بندی کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس صورت حال کے حوالے سے اخبارات و جرائد اور الیکٹرانک و شوشل میڈیا چلانے والوں پر بھی بھاری ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں کہ وہ پوری گہرائی کے ساتھ بڑی طاقتوں اور خاص طور سے امریکہ کی سازشوں پر نظر رکھیں۔

انہوں نے کہا کہ آج بڑی طاقتیں اور خاص طور سے حکومت، امریکہ لوگوں میں مایوسی پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہے لہذا سب کو امریکہ کے پھیلائے ہوئے دام سے بچنے کی کوشش کرنا چاہیے۔

صدر ایران نے اربعین مارچ میں ایرانی عوام کی بھرپور شرکت اور زائرین حسینی کی مہمان نوازی اور سیکورٹی کی فراہمی پر عراقی عوام اور حکومت کی قدر دانی بھی کی۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬