رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اقوام متحدہ میں شام کے مستقل مندوب بشار جعفری نے جمعے کی رات ایٹمی توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی کی سالانہ رپورٹ کا جائزہ لئے جانے سے متعلق جنرل اسمبلی کے اجلاس میں تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ صیہونی حکومت کی جانب سے آئی اے ای اے کے ساتھ تعاون کا فقدان اور اجتماعی قتل عام کرنے والے ہتھیاروں سے مشرق وسطی کو پاک کئے جانے سے متعلق مطالبات پر اس کی عدم توجہ، علاقے کے لئے خطرے کا باعث بنی ہوئی ہے۔
انھوں نے کہا کہ مغرب، صیہونی حکومت کے ایٹمی ہتھیاروں سے عالمی برادری کی توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہا ہے۔
غاصب صیہونی حکومت نے مقبـوضہ بیت المقدس میں مختلف قسم کے ہتھیار خاص طور سے ایٹمی اور کیمیائی ہتھیاروں کا ذخیرہ کر کے پورے مشرق وسطی کو مہلک ہتھیاروں کے گودام میں تبدیل کر دیا ہے۔
موجودہ تخمینے کے مطابق اس وقت صیہونی حکومت کے پاس تقریبا تین سو ایٹمی وار ہیڈز موجود ہیں جو پوری دنیا کی تباہی کا باعث بن سکتے ہیں۔/۹۸۸/ ن۹۴۰