‫‫کیٹیگری‬ :
19 November 2017 - 22:59
News ID: 431887
فونت
حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفری :
مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی جنرل سیکرٹری نے کہا : ہمیں ظلم جبر سے دبانے کی کوشش کرنیوالے ہماری تاریخ سے نا بلد ہیں ۔
حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفری

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی جنرل سیکرٹری حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ ن لیگ کے نااہل حکمران ملک کو انتشار کی طرف لے جا رہے ہیں، مقتدر اداروں کی ذمہ داری ہے کہ اس نازک صورتحال میں ایسے غیر قانونی اقدامات کیخلاف اپنا کردار ادا کریں۔

انہوں نے بیان کیا : ملت جعفریہ کو حب الوطنی اور امن پسندی کی سزا دی جا رہی ہے، سید ناصر شیرازی ایک قومی سیاسی مذہبی جماعت کے اہم رہنما ہیں، اگر ایسی شخصیات کو تحفظ دینے میں قانون نافذ کرنیوالے ادارے ناکام ہیں تو عام عوام کا اللہ ہی حافظ ہے، ہم اچھی طرح جانتے ہیں کہ اس ایجنڈے کے پیچھے بین الاقوامی قوتیں ملوث ہیں، ہم مملکت خداداد پاکستان کو کسی بھی عرب ریاست کی کالونی نہیں بننے دینگے، پاکستان کی سالمیت کو خطرہ امریکہ اور ان کے اتحادیوں سے ہے۔

انہوں نے کہا کہ سید ناصر شیرازی اس مادر وطن کا باوفا بیٹا ہے، وہ ہمیشہ ملک دشمنوں کیخلاف سینہ سپر رہے، ان کو اسی جرم کی پاداش میں عرب ممالک اور انڈیا کے کاسہ لیسی کرنیوالے حکمران جماعت نے اغوا کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت ہوش کے ناخن لے اور ملت جعفریہ کیخلاف محاذ کھولنے سے باز رہے، ہمیں ظلم جبر سے دبانے کی کوشش کرنیوالے ہماری تاریخ سے نا بلد ہیں، ہم 14 سو سال سے اپنے دشمن کو رسوا کرتے آ رہے ہیں اور آئندہ بھی کسی دشمن کو سر اُٹھانے اجازت نہیں دینگے۔ اجلاس سے مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان انصر مہدی نے بھی خطاب کیا۔

انہوں نے کہا سید ناصر شیرازی کی جبری گمشدگی کے ایجنڈے کو ان شاء اللہ جلد بے نقاب کریں گے، ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس غیر قانونی عمل کیخلاف کارروائی کریں اور ملک کو کسی نئے بحران کی طرف دھکیلنے سے روکیں، پنجاب حکومت اس ظلم کی ذمہ دار ہے، ہم کسی بھی صورت اس ظالمانہ اقدامات کو قبول نہیں کریں گے اور سید ناصر شیرازی کی بازیابی کیلئے آخری حد تک جائیں گے، پوری ملت جعفریہ حکومت وقت کی اس ظالمانہ اقدامات کیخلاف مجلس وحدت مسلمین کیساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬