‫‫کیٹیگری‬ :
01 December 2017 - 22:39
News ID: 432053
فونت
اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کی خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کی کمیٹی کے صدر نے کہا ہے کہ ایران کے میزائلی پروگرام پر گفتگو نہیں کی جا سکتی اس لئے کہ میزائلی پروگرام ہماری مسقل پالیسی کا حصہ ہے۔
سید علاءالدین بروجردی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کی خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کمیٹی کے صدر علاء الدین بروجردی نے مھر خبر رساں ایجنسی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے فرانس کے صدرامانوئل میکرون کی جانب سے ایران کے میزائلی پروگرام پر گفتگو کرنے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے میزائلی پروگرام کے بارے میں کسی بھی ملک  کو اظہار خیال کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

علاء الدین بروجردی نے کہا کہ ایران کسی بھی ملک کو اپنے میزائلی پروگرام میں مداخلت کرنے کی اجازت نہیں دے گا ۔

انہوں نے کہا کہ ایران کا میزائلی پروگرام ملک کے دفاع  اور ارضی سالمیت کی حفاظت کے لئے ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل فرانس کے صدر نے واشنگٹن کی پالیسی کے دائرے میں جو ایران کے دفاعی پروگرام کو بند کرنے کے درپے ہے تجویز دی تھی کہ ایران اور گروپ 1+5 کے مابین جوہری معاہدہ ایران کے میزائلی پروگرام کے موضوع پر گفتگو سے مکمل ہونا چاہئیے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬