‫‫کیٹیگری‬ :
07 December 2017 - 22:14
News ID: 432146
فونت
حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفری :
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے کہا : بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت قرار دینا ٹرمپ کے صہیونی عزائم کی تکمیل ہے۔
حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفری

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی بیت المقدس کو اسرائیلی دارالخلافہ بنانے کی مذمت کرتے ہیں، بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت قرار دینا ٹرمپ کے صہیونی عزائم کی تکمیل ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے یروشلم کو اسرائیلی دارالخلافہ تسلیم کئے جانے پر اپنے مذمتی بیان میں حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا بیت المقدس کو غاصب اسرائیل کا دارالحکومت قرار دینا عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے القدس شریف کو اسرائیلی دارالحکومت قرار دینے کے بیان کی اقوام عالم نے بھرپور مذمت کی ہے، قبلہ اول بیت المقدس کے خلاف اس صہیونی سازش کی مذمت کرتے ہیں، جمعہ کو امریکہ و غاصب ریاست اسرائیل کے خلاف ملک گیر احتجاج کیا جائے گا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬