‫‫کیٹیگری‬ :
14 December 2017 - 10:48
News ID: 432239
فونت
آیت الله نوری همدانی :
حضرت آ‌یت الله نوری همدانی نے کہا : اسلامی ممالک کو چاہیئے کہ اپنی خاموشی توڑیں اور اپنے سنجیدہ و سخت اقدام کے ذریعہ صیہونیوں سے قدس کو واپس لے لیں ورنہ اسلامی قوم کے لئے عظیم ذلت کا سبب ہوگا ۔
آیت الله نوری همدانی

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد و مرجع تقلید حضرت آیت الله حسین نوری همدانی نے ایران کے مقدس شہر قم کے مسجد اعظم میں منعقدہ اپنے درس خارج میں حضرت معصومہ قم (س) کا قم میں تشریف لانے کی برسی کی مناسبت سے یبان کیا ؛ کریمہ اہل بیت سلام اللہ علیھا کے سایہ میں زندگی بسر کرنے کی وجہ سے تمام توفیقات و برکات شامل حال ہوئی ہیں ۔

انہوں نے وضاحت کی : یہ عظیم بانو خاص مقام و منزلت کی مالک ہیں اور آئمہ طاہرین علیہم السلام نے ان کے سلسلہ میں بہت ہی اہم اقوال و روایات بیان کی ہیں ، یہ کریم بانو بہت ہی عظیم فضیلت و خصوصیت کی مالک تھیں اور اس کم سن میں ہی بارگاہ الہی میں خاص تقرب رکھتی تھیں ۔

حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد نے اس بیان کے ساتھ کہ حضرت معصومہ سلام اللہ علیھا کی بارگاہ کے سایہ میں زندگی بسر کرنا طالب علموں و اہل قم کے لئے توفیق و سعادت ہے بیان کیا : علماء کرام کی زیادہ تر توفیق و عنایات حرم مطهر کریمه اهل بیت (ع) کے زیر سایہ زندگی بسر کرنے پر عنایت ہوئی ہے ۔

انہوں نے اپنی گفت و گو کے سلسلہ کو جاری رکھتے ہوئے بیان کیا : حضرت معصومہ (س) کی زیارت نامہ میں بہت ہی اہم عبارتیں پائی جاتی ہیں کہ جو ان کی عظمت و فضیلت کو بیان کرتی ہیں ، حضرت معصومہ (س) شیعت کو قوی و اہل بیت علیہم السلام کی تعلیمات کو فروغ دینے کے لئے ایران آئیں تھیں ، ہم لوگوں کو خداوند عالم کا شکر ادا کرنا چاہیئے کہ اس نے ہم لوگوں کو عظیم نعمت و توفیق عنایت کی ہیں ۔

حضرت آیت الله نوری همدانی نے اپنے بیان کے دوسرے حصہ میں خطے کی موجودہ صورت حال کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بیان کیا : قرآن کریم نے مسلسل بیان یا ہے کہ یہودی و صیہونی اسلام کو نقصان پہوچانے اور مسلمانوں کو نابود کرنے میں مشغول ہیں مسلمانوں کو اس سلسلہ میں ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے ۔

انہوں نے بیان کیا : وہ قوم جو ذلیل و رسوا ہے اور خداوند عالم کی طرف سے جس پر غضب ہے وہ قدس شریف کو جو مسلمانوں کا حق ہے اسے پر قبضہ کرنا چاہتی ہے ، اسلامی قوم کو اس ناجائز حکومت اور عالمی سامرج کے سامنے ذلیل نہیں ہونا چاہیئے ؛ اسلامی ممالک کو چاہیئے کہ اپنی خاموشی توڑیں اور اپنے سنجیدہ و سخت اقدام کے ذریعہ صیہونیوں سے قدس کو واپس لے لیں ورنہ اسلامی قوم کے لئے عظیم ذلت کا سبب ہوگا ۔/۹۸۹/ف۹۷۳/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬